بنگلہ دیش ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمود اللہ کو ایک سال سے زیادہ وقت تک کرکٹ کے سب سے طویل فارمیٹ سے نظر انداز کیا گیا تھا لیکن زمبابوے دورے کے لیے انہیں ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
-
All-rounder @Mahmudullah30 has been included in the Bangladesh Test squad for the Tour of Zimbabwe 2021.https://t.co/uETVp2mPLS
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) June 26, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">All-rounder @Mahmudullah30 has been included in the Bangladesh Test squad for the Tour of Zimbabwe 2021.https://t.co/uETVp2mPLS
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) June 26, 2021All-rounder @Mahmudullah30 has been included in the Bangladesh Test squad for the Tour of Zimbabwe 2021.https://t.co/uETVp2mPLS
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) June 26, 2021
محمود اللہ نے پچھلی بار فروری 2020 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ وہ اب گیند بازی کرنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں اس لیے انہیں ٹیسٹ ٹیم میں واپس بلا لیا گیا ہے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش ٹیم انتظامیہ محمود اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں شامل کرنے کی خواہش مند نہیں تھی کیونکہ وہ اپنی چوٹ کے سبب بلے بازی نہیں کررہے تھے لیکن آل راؤنڈر نے حال ہی میں گیند بازی شروع کی ہے یہاں تک کہ ڈھاکہ پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) میں انہوں نے 16 میچوں میں 17 وکٹ بھی لیے ہیں۔ 35 سالہ محمود اللہ نے بھی یہ اعلان کیا ہے کہ وہ ایک گیند باز کے طور پر واپس آگئے ہیں۔
محمود اللہ کے ٹیم میں شامل ہونے سے اب ٹیسٹ ٹیم میں 18 رکن ہوگئے ہیں۔ شکیب الحسن کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس کا اعلان کچھ دن قبل کی کیا گیا تھا۔ شکیب نے آئی پی ایل کھیلنے کے لیے سری لنکا ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین ٹیم مینجمنٹ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل وارم اپ میچ کرانے کا خواہاں
بی سی بی کرکٹ آپریشنز کے صدر اکرم خان کے مطابق 'محمود اللہ کو ٹیم میں شامل کرنا انہیں سینئر بلے باز کے لیے کور کے طور پر قائم کرے گا۔ اکرم کان نے ایک بیان میں کہا کہ 'تمیم اور مشفیق زخمی ہیں اس لیے ہم نے محمود اللہ کو بھی شامل کیا ہے کیونکہ وہ سینئر ہیں اور ہم کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ہیں۔ جیسا کہ وہ بالنگ کررہے ہیں لہذا فطری طور پر انہیں شامل کرنے کی پیچھے بھی یہی وجہ ہے۔