ETV Bharat / sports

Lanka Premier League 2022: لنکا پریمیئر لیگ دسمبر میں کھیلی جائے گی

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 6:58 AM IST

لنکا پریمیئر لیگ کے ٹورنامنٹ آرگنائزر سمانتھا ڈوڈان ویلا نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایل پی ایل کا انعقاد 6 سے 23 دسمبر تک ہو گا۔ Lanka Premier League 2022 start to December 6

لنکا پریمیئر لیگ دسمبر میں کھیلی جائے گی

کولمبو: سری لنکا میں معاشی بحران کی وجہ سے گزشتہ ماہ ملتوی کیے جانے والے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کا تیسرا سیزن اس سال دسمبر میں کھیلا جائے گا۔ ایل پی ایل ٹورنامنٹ آرگنائزر سمانتھا ڈوڈان ویلا نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایل پی ایل کا انعقاد 6 سے 23 دسمبر تک ہو گا۔ ایل پی ایل کے آفیشل پروموٹر آئی پی جی نے بھی ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کی۔ Lanka Premier League 2022 will be played in December

سری لنکا کرکٹ نے ملک کی صورتحال کے پیش نظر جولائی میں ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسپانسر نے بھی محسوس کیا کہ شیڈول کے مطابق لیگ کا انعقاد درست نہیں۔ اس کے بعد ایسی وجوہات کی بنا پر سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مقابلے کے تیسرے ایڈیشن کے ممکنہ ری ڈرافٹ پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ LPL 2022 start to December

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup Will not be Held in SL: سری لنکا میں نہیں ہوگا ایشیا کپ

سری لنکا کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کے مطابق یہ ٹورنامنٹ نومبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز اور دسمبر جنوری میں بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.