ETV Bharat / sports

India Vs South Africa 3rd Test Match: وراٹ کے 79 رن کے باوجود بھارت 223 رن پرسمٹ گیا

author img

By

Published : Jan 11, 2022, 10:59 PM IST

کپتان وراٹ کوہلی Captain Virat Kohli کی 79 رن کی اننگز کے باوجود بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن منگل کے روز آخری سیشن میں 223 رن پرسمٹ گئی۔ India vs South Africa

India Vs South Africa 3rd Test Match: وراٹ کے 79 رن کے باوجود بھارت 223 رن پرسمٹ گیا
India Vs South Africa 3rd Test Match: وراٹ کے 79 رن کے باوجود بھارت 223 رن پرسمٹ گیا

جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنا 50 واں ٹیسٹ کھیلنے والے کاگیسو ربادا نے 22 اوور میں 73 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور مارکو یانسن نے 18 اوورمیں 55 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ India Vs South Africa 3rd Test Match

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے اور دوسرے سیشن میں دو دو وکٹیں گنوائیں لیکن آخری سیشن میں بھارت نے اپنی باقی تمام چھ وکٹیں گنوا دیں۔ World Test Championship

اپنا 99 واں ٹیسٹ کھیل رہے وراٹ نے اپنی 28 ویں نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 201 گیندوں پر 79 رن کی اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وراٹ نے پجارا کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 153 گیندوں پر 62 اور رشبھ پنت کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 113 گیندوں میں 51 رن جوڑے۔ India Vs South Africa

پجارا نے 77 گیندوں میں 43 اور پنت نے 50 گیندوں میں 27 رن بنائے۔ بھارت نے لنچ تک دو وکٹوں کے نقصان پر 75 اور چائے کے وقت تک چار وکٹوں کے نقصان پر 141 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Dravid Best Knocks: مشکل اوقات میں بھارتی ٹیم کے کام آنے والا کھلاڑی

لوکیش راہل اور میانک اگروال کی سلامی جوڑی کے جلد آؤٹ ہونے سے ٹیم کو اچھی شروعات نہیں مل پائی۔ راہل اور میانک زیادہ رن نہیں بنا پائے اور بالترتیب ٹیم کے 31 اور 33 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

نائب کپتان راہل 35 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 12 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، وہیں میانک نے 35 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 15 رن بنائے۔ India Vs South Africa 3rd Test Match

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.