ETV Bharat / sports

Ravindra Jadeja رویندر جڈیجہ نے کوئی بال ٹیمپرنگ نہیں کی، بھارتی ٹیم کا ریفری کو جواب - رویندر جڈیجہ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ناگپور میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے پہلے دن رویندر جڈیجہ نے محمد سراج کے ہاتھ سے کچھ کریم لے کر انگلی پر لگائی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ میچ ریفری نے اس معاملے پر ٹیم انڈیا سے سوال بھی پوچھے۔ بھارتی ٹیم نے اپنا جواب دے دیا ہے۔ Jadeja Applies Ointment on sore finger

Jadeja Applies Ointment on sore finger
رویندر جڈیجہ نے انگلی پر کیا لگایا
author img

By

Published : Feb 10, 2023, 12:02 PM IST

نئی دہلی: رویندر جڈیجہ نے ناگپور ٹیسٹ سے 6 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی ہے۔ جڈیجہ کی واپسی شاندار رہی۔ انہوں نے واپسی پر اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم رویندر جڈیجہ نے پہلے دن ہی کچھ ایسا کیے جس کی وجہ سے وہ تنازعات میں گھر گئے۔ دراصل پہلے دن بھارتی اسپنر کو ساتھی فاسٹ بولر محمد سراج کی انگلی پر کریم جیسی چیز لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد سے آسٹریلوی میڈیا اور دیگر لوگوں ان سے سوالات کیے ہیں۔ اسے بال ٹیمپرنگ سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔ اس معاملے پر میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ نے ٹیم انڈیا کو بھی طلب کیا تھا۔ ٹیم انڈیا نے اس معاملے کی حقیقت میچ ریفری کو بتا دی ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ناگپور ٹیسٹ کے پہلے دن رویندر جڈیجہ کی انگلی پر کچھ لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسپنر اور بھارتی کپتان روہت شرما کو میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ نے طلب کیا تھا۔ اس نے ویڈیو کے ذریعے اس واقعے کی حقیقت جاننے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق جڈیجہ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے میچ ریفری پر واضح کر دیا ہے کہ جڈیجہ نے اپنی انگلی پر درد کش دوا لگائی تھی۔ جڈیجہ نے ناگپور ٹیسٹ کے پہلے دو سیشن میں 22 اوور پھینکے۔ رویندر جڈیجہ کی 6 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ایسے میں اس کی انگلی میں درد کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ اس درد سے چھٹکارا پانے کے لیے اس نے اپنی انگلی پر محمد سراج کی کریم لگائی۔

جب رویندر جڈیجہ نے اپنی انگلی پر پین کلر کریم لگائی۔ انہوں نے 15 اوورز کرائے تھے اور اسٹیو اسمتھ، مارنس لابوشین اور میٹ رینشا کی وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ اس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہی تنازع شروع ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم نے اس معاملے سے متعلق میچ ریفری سے کوئی باضابطہ شکایت نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.