ممبئی: سابق بھارتی اسٹار آل راؤنڈر عرفان پٹھان Former Indian All rounder Irfan Pathan نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی کا الزام عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا۔ در اصل عرفان پٹھان ایشیا کپ 2022 کے کمنٹری پینل میں شرکت کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے۔ وہاں سے وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ دبئی روانہ ہونے والے تھے۔ اس دوران عرفان اور اس کے اہل خانہ کو وستارا کے چیک ان کاؤنٹر پر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک روکا گیا۔ عرفان نے خود سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یہ الزامات لگائے۔ Irfan Pathan Misbehaved at Airport
ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے لکھا 'آج (بدھ) میں ممبئی سے دبئی جا رہا تھا۔ اس دوران چیک ان کاؤنٹر پر میرے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔ وستارا نے میرے کنفرم ٹکٹ میں ہیرا پھیری کی۔ اس کے لیے مجھے کاؤنٹر پر ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔ میرے ساتھ میری بیوی، ایک 8 ماہ کا اور ایک 5 سال کا بچہ تھا۔ اسے بھی اس سے گزرنا پڑا۔'
وستارا نے عرفان پٹھان کی شکایت پر ٹویٹ کر کے معافی مانگی ہے۔ ایئر لائنز نے عرفان سے واقعے کے بارے میں معلومات بھی طلب کیں۔ وستارا نے ٹویٹ کیا کہ مسٹر پٹھان، ہمیں آپ کا تجربہ سن کر افسوس ہوا اور ہم اس کی تحقیقات کریں گے۔ ایشیا کپ 2022 میں بھارت اپنی مہم کا آغاز 28 اگست کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف کرے گا۔ ایشیا کپ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔ پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ 2022 میں کل 13 میچ کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 11 ستمبر کو ہوگا۔
مزید پڑھیں: