ETV Bharat / sports

Highest Wickets Taker in IPL یوجویندر چہل آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز بنے - چہل آئی پی ایل میں زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز

راجستھان رائلز کے لیگ اسپنر یوجویندر چہل نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ چہل آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ Yuzvendra Chahal New Record in IPL

یوجویندر چہل آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز بنے

author img

By

Published : May 12, 2023, 9:56 AM IST

Updated : May 12, 2023, 11:59 AM IST

کولکاتا: راجستھان رائلز کے لیگ اسپنر یوجویندر چہل ایڈن گارڈنز میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف میچ کے دوران انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز بن گئے۔ چہل نے میچ کے اپنے پہلے ہی اوور میں کے کے آر کے کپتان نتیش رانا کا وکٹ لے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ چہل کے پاس اب 143 میچوں میں 187 وکٹیں ہیں۔ انہوں نے چنئی سپر کنگز کے تجربہ کار ڈوین براوو کے 183 وکٹوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ چہل نے 2022 کے سیزن کے لیے 17 اننگز میں 27 وکٹیں لے کر پرپل کیپ جیتی تھی اور رنرز اپ رائلز کو فائنل تک پہنچنے میں مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ممبئی انڈینز کے پیوش چاولہ (174)، لکھنؤ سپر جائنٹس کے امیت مشرا (172) اور رائلز کے روی چندرن اشون (171) آئی پی ایل میں وکٹ لینے والوں میں بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ 2011 میں ممبئی انڈینز کے ساتھ اپنے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز کرنے والے چہل نے 2014 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) میں شمولیت اختیار کی، جہاں سے ان کے کیریئر نے اونچی پرواز کی۔ چہل آٹھ سال تک آر سی بی کا حصہ رہنے کے بعد 2022 میں راجستھان رائلز کا حصہ بن گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: KKR VS Rajasthan Royals یشسوی جیسوال کی شاندار بلے بازی، راجستھان نے کولکاتہ کو نو وکٹوں سے شکست دیا

وہیں میچ کی بات کی جائے تو راجستھان رائلز نے کے کے آر کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ وینکٹیش ایر (42 گیندوں، 57 رن) کی نصف سنچری کی مدد سے کے کے آر رائلس کے سامنے صرف 150 رن کا ہدف دے سکی۔ یسسوی جیسوال اپنی دوسری آئی پی ایل سنچری تک نہیں پہنچ سکے، لیکن انہوں نے کپتان سنجو سیمسن (48 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ مل کر رائلس کو 13.1 اوور میں ہدف تک پہنچا دیا۔ یسسوی جیسوال نے ناٹ آؤٹ 98 رنز کی اننگ کھیلی۔

یو این آئی

Last Updated : May 12, 2023, 11:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.