ETV Bharat / sports

IPL 2023 دھونی کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا میرا خواب تھا، شیخ رشید

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 8:28 AM IST

آندھرا پردیش کے گنٹور سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر شیخ رشید آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز نے خریدا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ 'مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا میرا خواب تھا۔' Shaik Rasheed Statement on Dhoni

دھونی کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا میرا خواب تھا، شیخ رشید

چنئی: ریاست آندھرا پردیش کے نوجوان کھلاڑی شیخ رشید نے چنئی سپر کنگز کا حصہ بننے کے بعد کہا کہ مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا ان کا خواب تھا اور وہ اپنی اس خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔ یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رشید نے کہا کہ "دھونی بھائی کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا میرا خواب تھا۔ چنئی سپر کنگز کی جرسی حاصل کرنا میرے لیے ایک بہت ہی خاص لمحہ ہے۔ میرے پاس اس لمحے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔" چنئی نے رشید کو اسی سال فرنچائزی میں شامل کیا ہے۔ رشید نے ابھی تک ایک بھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ نہیں کھیلا ہے، لیکن یہ 18 سالہ کرکٹر کی زندگی کا بہت اہم مرحلہ ہے اور وہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے درمیان بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔

آندھرا پردیش کے گنٹور سے آنے والے رشید نے کہا کہ "میں یہاں بہت بہتر ہو رہا ہوں اور پرسکون رہنے کا طریقہ سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں سیکھ رہا ہوں کہ کرکٹ میں اپنے مقصد کی طرف کیسے بڑھنا ہے۔" شیخ نے 2021–22 رنجی ٹرافی میں آندھرا پردیش کے لیے فرسٹ کلاس میں ڈیبیو کیا اور اکتوبر 2022 میں سید مشتاق علی ٹرافی میں ناگالینڈ کے خلاف ٹی 20 ڈیبیو کیا۔ انہیں 2022 انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں نائب کپتان کے طور پر بھی نامزد کیا گیا تھا، حالانکہ یہ سفر رشید کے لیے آسان نہیں تھا۔ کرکٹ میں اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے رشید نے کہا، “جب میں کرکٹ کھیلنا شروع کر رہا تھا، تب ہمارے پاس زیادہ پیسے نہیں تھے اور میرے والد کی نوکری اچھی نہیں چل رہی تھی۔ ہم گنٹور آگئے اور میں نے بہت جدوجہد کی۔ اس کے بعد آندھرا کرکٹ ایسوسی ایشن نے میری اچھی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 آئی پی ایل کے 17ویں میچ میں راجستھان اور چنئی کے درمیان مقابلہ، جانیئے کس کا پَلاّ بھاری

اپنے گاؤں سے پہلے کرکٹر بنے رشید نے کہا کہ "اپنے گاؤں کا پہلا کرکٹر ہونا ناقابل یقین محسوس ہوتا ہے۔ میرا خاندان اور سب لوگ بہت خوشیاں منا رہے تھے۔ گنٹور ایسوسی ایشن سے کافی تعاون ملا۔ اچھا لگ رہا ہے اور اس کے بعد میں اور بھی بہتر کھیلوں گا۔ میں ہندوستان اورآندھرا کے لئے باعث فخر بننا چاہتا ہوں، ساتھ ہی چنئی کا سربھی فخر سے بلند کرنا چاہتا ہوں۔ رشید کو شاید اپنا پہلا آئی پی ایل میچ کھیلنے کے لیے کافی انتظار کرنا پڑ سکتا ہے لیکن وہ اس سے پریشان نہیں ہیں اور بہتر ہونے پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "مجھے آئی پی ایل میں صبر کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے ابھی بھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔ جب مجھے موقع ملے گا، تو میں نے جو سیکھا ہوں اسے لاگو کروں گا۔ ابھی مجھے اپنے عمل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میں ابھی بھی سیکھ رہا ہوں۔" اگر مجھے موقع ملا تو ضرور اچھا کروں گا۔"

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.