ETV Bharat / sports

شکیب الحسن آئی پی ایل میں کھیل سکتے ہیں - بی سی بی کے ڈائریکٹر اسماعیل حیدر

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن کے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں حصہ لینے کے لیے این او سی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Shakib Al Hasan
Shakib Al Hasan
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 10:52 PM IST

کرکٹ بورڈ کے فیصلے کے بعد بی سی بی اور شکیب الحسن کے درمیان سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی بجائے ان کی آئی پی ایل کھیلنے کے سلسلے میں پیدا شدہ تنازع ختم ہونے کے آثار نظر آرہے ہیں۔

پہلے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ بی سی بی شاید شکیب کو این او سی نہ دے۔ دراصل شکیب الحسن نے بی سی بی کے کرکٹ آپریشن چیئرمین اکرم خان پر الزام لگایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے کی بجائے آئی پی ایل میں کھیلنے کے ان کے فیصلے کو اکرم خان نے غلط طریقہ سے پیش کیا ہے۔

شکیب کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میں یہ نہیں کہا تھا کہ وہ ٹیسٹ میں نہیں کھیلنا چاہتے۔ اس کے بعد سے شکیب کی آئی پی ایل میں شرکت مشکوک نظر آرہی تھی۔

بی سی بی کے ڈائریکٹر اسماعیل حیدر نے تصدیق کی کہ شکیب کی این او سی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور وہ آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شکیب کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) ٹیم میں شامل ہونے کے لیے 28 مارچ کو بنگلہ دیش سے بھارت کے لیے روانہ ہوں گے اور پریکٹس کے لیے دستیاب ہونے سے پہلے سات دن کوارنٹین رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.