ETV Bharat / sports

IPL 2023 راجستھان سے مقابلہ سے قبل سی ایس کے کو دھچکا، دو کھلاڑی باہر

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 8:20 PM IST

آئی پی ایل 2023 میں چنئی سپر کنگز کو چوتھے میچ سے پہلے ہی بڑا دھچکا لگا ہے۔ CSK یہ میچ راجستھان رائلز کے خلاف 12 اپریل کو چنئی میں کھیلے گی، لیکن اس سے پہلے چوٹ کی وجہ سے دو اسٹار کھلاڑی چنئی کی ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں۔ IPL 2023

Huge Blow For CSK as Deepak Chahar and Ben Stokes Set to Miss Few Games, Says Report
راجستھان سے مقابلہ سے قبل سی ایس کے کو دھچکا، دو کھلاڑی باہر

نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 کا 17ویں میچ چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان 12 اپریل کو چنئی میں ہوگا۔ اس لیگ میں چنئی کا یہ چوتھا میچ ہوگا۔ اب تک سی ایس کے، کے دو کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔ اپنے اگلے میچ میں چنئی کو ان دونوں کھلاڑیوں کی کمی بہت زیادہ محسوس ہوگی۔ 8 اپریل کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں چنئی نے ممبئی انڈینز کو شکست دی۔ اس میچ کے دوران تیز گیند باز دیپک چاہر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔ جس کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ چاہر طویل عرصے تک ٹورنامنٹ سے باہر رہیں گے۔

30 سالہ دیپک چاہر نے 8 اپریل کو ممبئی انڈینز کے خلاف CSK کے لیے پہلے اوور میں پانچ گیندیں پھینکیں۔ اس کے بعد دیپک کے پیروں میں تکلیف کے بعد دیپک گراؤنڈ سے باہر چلا گیا۔ چاہر کے علاوہ بین اسٹوکس بھی آئی پی ایل کے کچھ میچوں سے دور رہیں گے۔ بین اسٹوکس کو میچ کے دوران انگوٹھے کی چوٹ لگی تھی۔ جس کی وجہ سے انہیں صحت یاب ہونے کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ چنئی سپر کنگز کو دیپک چاہر اور اسٹوکس دونوں کے فٹ ہونے کا انتظار ہے۔ ان دونوں کے بغیر CSK اپنا اگلا میچ راجستھان رائلز کے خلاف کھیلے گی۔

دیپک چاہر کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ انہیں فٹ ہونے میں کتنا وقت لگے گا، لیکن اسٹوکس 17 اپریل کو بنگلورو کے خلاف CSK ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔ اسٹوکس چنئی کے پہلے دو میچوں میں نہیں کھیلے تھے اور تیسرے میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران انگوٹھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ ان کے علاوہ معین علی کے بارے میں ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ آئندہ فٹ ہو کر واپس آئیں گے۔ ساتھ ہی ایک رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر دیپک چاہر کو بھی اسکین کرانا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.