انڈین پریمیئر لیگ مین آج دہلی کیپیٹلز اور پنجاب کنگز آمنے سامنے ہوں گے، آج صبح کیپٹلز کے کھلاڑیوں کا آرٹی پی سی آر ٹیسٹ لیا گیا ہے اور اس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی میچ کو گرین سگنل ملے گا۔ اگر میچ 20 اپریل کو شیڈول کے مطابق نہیں ہوتا ہے تو آئی پی ایل اس میچ کو ری شیڈول کرے گا۔ آئی پی ایل انتظامیہ نے منگل کو دہلی کیپٹلز کے متعدد ممبران کے کورونا مثبت ٹیسٹ کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو دہلی کیپٹلز نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کو ان کی کووڈ رپورٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ IPL Match Preview
مارش کے علاوہ معاون عملہ کے دو ارکان کی بھی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی پی ایل انتظامیہ بائیو ببل کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹیموں کو سفر کرنے کی اجازت دینے کے حق میں نہیں ہے۔ آئی پی ایل انتظامیہ کے مطابق دہلی ٹیم کے پانچ ارکان گزشتہ چار دنوں میں کووڈ پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ٹیم کے فزیو پیٹرک فارہارٹ کے علاوہ اس میں آل راؤنڈر مارش، مسیوز چیتن کمار، ٹیم فزیشن ڈاکٹر ابھیجیت سالوی اور سوشل میڈیا ٹیم کے رکن آکاش مانے موجود ہیں۔ دہلی کیپٹلز کی پوری ٹیم کا منگل کی صبح دوبارہ ٹیسٹ کروانا پڑا تھا اور اس میں تمام ممبران کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
اس سیزن میں فارہارٹ کے طور پر پہلا کووڈ پازیٹو کیس پائے جانے کے بعد ہی آئی پی ایل انتظامیہ پریشان ہوگئی۔ گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف دہلی کیپٹلز کے مقابلے سے پہلے آئی پی ایل انتظامیہ نے دونوں ٹیموں سے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں اپنے میچ کے بعد جسمانی طور پر نہ ملنے کے لئے کہا تھا۔ میچ کے بعد دونوں ٹیمیں دور سے ہی ایک دوسرے کی طرف ہاتھ ہلاتی نظر آئیں۔ دہلی کیپٹلز کے خیمے میں کورونا کے اضافی کیسز سامنے آنے کے بعد پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان ہونے والے مقابلے کے تعلق سے سسپنس بڑھ گیا ہے۔ Delhi Capitals All Rounder Mitchell Marsh Corona Positive
آئی پی ایل انتظامیہ نے بتایا کہ 16 اپریل سے دہلی کیپیٹلز کے بائیوببل میں تمام ممبران نے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے چار راؤنڈز سے گزرنا شروع کر دیا ہے۔ منگل کو ہوئے ٹیسٹ میں کورونا سے متاثرہ اراکین کے علاوہ تمام اراکین کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ پروٹوکول کے مطابق جن ممبران کی کووڈ رپورٹ مثبت آئی ہے انہیں سات دنوں کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ گزشتہ دو دنوں میں دو منفی رپورٹس کے بعد ہی انہیں بائیو ببل میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔