ETV Bharat / sports

IPL 2022: ممبئی انڈینز پر دھیمی اورر ریٹ پر جرمانہ

author img

By

Published : Apr 14, 2022, 7:59 PM IST

ممبئی انڈینز پر دھیمی اورر ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت کم از کم اوور ریٹ کی خلاف ورزی سے متعلق سیزن میں ممبئی کی یہ دوسری خلاف ورزی ہے۔ Mumbai Indians fined for slow over-rate

ممبئی انڈینز پر دھیمی اورر ریٹ پر جرمانہ

پانچ بار کی آئی پی ایل فاتح ٹیم ممبئی انڈینز Mumbai Indians (ایم آئی) کو بدھ کو یہاں پنجاب کنگز Punjab Kings(پی بی کے ایس) کے خلاف 2022 کے آئی پی ایل کے 23 ویں میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کے لیے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس میچ میں ممبئی انڈینز کو پنجاب کنگز کے ہاتھوں 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جاری آئی پی ایل میں اس کی مسلسل پانچویں شکست ہے۔ جمعرات کو آئی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما پر 24 لاکھ روپے اوربقیہ پلیئنگ الیون (الیون) پر 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت کم از کم اوور ریٹ کی خلاف ورزی سے متعلق سیزن میں ممبئی کی یہ دوسری خلاف ورزی ہے۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ میں روہت پر 27 مارچ کو دہلی کیپٹلس کے خلاف اپنے پہلے میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کے لیے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، کیونکہ یہ سیزن کی ٹیم کی پہلی خلاف ورزی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022: ممبئی انڈینز کی لگاتار پانچویں شکست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.