ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیتا - کولکاتا نائٹ رائیڈرز

انڈین پریمیئر لیگ کے 14 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

Mumbai Indians vs Kolkata knight riders
Mumbai Indians vs Kolkata knight riders
author img

By

Published : Apr 13, 2021, 7:04 PM IST

Updated : Apr 13, 2021, 7:13 PM IST

آئی پی ایل کا پانچواں میچ کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے مابین چنئی کے ایم اے چِدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

اپنے پہلے مقابلے میں آخری گیند پر رائل چیلنجرز بنگلور سے دو وکٹ سے شکست کا سامنا کرنے والی ممبئی انڈینز آج کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں جیت کی پٹری پر لوٹنے کے ارادے سے اتری ہے۔

  • کولکاتا نائٹ رائیڈرز اسکواڈ:

ایون مورگن (کپتان)، نتیش رانا، شبھمن گل، راہل تریپاٹھی، آندرے رسل، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، شکیب الحسن، پیٹ کمنز، ہربھجن سنگھ، پرسِدھ کرشنا اور ورون چکرورتی۔

  • ممبئی انڈینز اسکواڈ:

روہت شرما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک(وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، کیرون پولارڈ، کرونال پانڈیا، مارکو جینسین، راہل چہر، ٹرینٹ بولٹ اور جسپریت بمراہ

انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے 5 ویں میچ میں ممبئی انڈینز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز چنئی کے ایم اے چِدمبرم اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے اپنے پہلے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ممبئی انڈینز کو اپنے پہلے میچ میں رائل چیلینجرز کے ہاتھوں 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لیگ کے 5 ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کرے گی جبکہ ممبئی انڈینز جیت کی پٹری پر لوٹنا چاہے گی۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو کپتان ایون مورگن سے بہت زیادہ امیدیں ہوں گی کہ وہ نہ صرف ٹیم کو فٹ رکھیں گے بلکہ جیت کے سلسلے کو بھی برقرار رکھیں گے۔

دوسری جانب ممبئی انڈینز نے رائل چیلیجرز بنگلور کے خلاف آخری گیند پر میچ گنوایا لیکن اس بار وہ ایسے کسی بھی حالات سے بچنا چاہے گی۔

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما پہلے میچ میں 19 رنز ہی بنا سکے لیکن وہ کولکاتہ کے خلاف اپنا فارم حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ روہت اپنی وکٹ کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں حالانکہ پہلے میچ میں کرس لِن نے 49 اور سوریہ کمار یادو نے 31 رنز بناکر ٹیم کو 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 159 رنز کے قابل دفاع اسکور تک پہنچایا تھا لیکن یہ اسکور بنگلور کے لیے آسان ثابت ہوا حالانکہ بنگلور نے آخری گیند پر چوکا لگا کر جیت حاصل کی تھی۔ اگر ممبئی نے ہرشل پٹیل کی اننگز کے آخری اوور میں تین وکٹیں نہ گنوائی ہوتی تو میچ کا نتیجہ شاید کچھ اور ہوتا۔

دوسری جانب کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے نتیش رانا کی 80 کی شاندار اننگز کی بدولت 187 کا اسکور بنانے کے بعد حیدرآباد کو 177 رن پر ہی روک دیا تھا۔ حیدرآباد نے اننگز کے آغاز میں ہی جارحانہ بلے باز اور کپتان ڈیوڈ وارنر کا وکٹ گنوا دیا تھا۔

ٹورنامنٹ میں پہلی جیت کے لیے بیتاب ممبئی انڈینز اور اپنے جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے تیار کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ کافی دلچسپ اور چیلنجنگ ہوگا۔

Last Updated : Apr 13, 2021, 7:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.