ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیتا - Royal Challengers Bangalore Squad

انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے 22 ویں میچ میں دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

royal challengers bangalore vs delhi capitals

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 7:18 PM IST

آئی پی ایل کا 22 واں میچ رائل چیلینجرز بنگلور اور دہلی کیپیٹلز کے مابین احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

  • دہلی کیپیٹلز اسکواڈ:

رشبھ پنت(کپتان، وکٹ کیپر)، پرتھوی شا، شکھر دھون، اسٹیو اسمتھ، شمرون ہیٹمائر، مرکس اسٹوئنس، اکشر پٹیل، امت مشرا، کگیسو رباڈا، ایشانت شرما، اویس خان

  • رائل چیلینجرز بنگلور اسکواڈ:

وراٹ کوہلی(کپتان)، دیودت پڈیکل، رجت پاٹیدار، گلین میکسویل، اے بی ڈی ویلیئرس(وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، ڈینیئل سیمس، کائل جیمسن، ہرشل پٹیل، یزویندر چہل، محمد سراج

دہلی کیپیٹلز ٹیم پانچ میچوں میں چار جیت حاصل کر کے 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ رائل چیلینجرز بنگلور کے بھی اتنے ہی پوائنٹس ہیں لیکن نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے وہ تیسرے مقام پر ہے۔اس میچ میں جیت حاصل کرنے والی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام پر آجائے گی۔

آج کے میچ سے پورے سیزن مین دہلی کیپیٹلز کو اپنے تجربہ کار اسپنر روی چندرن اشون کے بغیر اترنا ہوگا کیوں کہ اشون کے اہلخانہ کے کئی لوگ کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں جس کی وجہ سے اشون نے ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

گزشتہ میچ میں رائل چیلینجرز بنگلور کو چنئی سُپر کِنگز کے ہاتھوں 69 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دہلی کیپیٹلز نے اس سیزن کے سُپر اوور میں آخری گیند پر سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دی تھی۔

رائل چیلینجرز بنگلور کو چنئی کے خلاف مقابلے کی غلطیوں سے بچنا ہوگا جس میں آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے 20 ویں اوور میں 37 رن بناکر اپنی ٹیم چنئی کو 191 رنز تک پہنچایا تھا اور پھر تین وکٹیں لے کر بنگلور کی شکست میں اہم کردار ادا یا تھا۔

اس شکست میں بنگلور کے ٹاپ تین بلے باز کپتان وراٹ(8 رنز)، گلین میکسویل (22 رنز) اور اے بی ڈی ویلیئرس (4 رنز) رن بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ اس سیزن میں غالباً یہ پہلا موقع تھا جب تینوں بلے باز سستے میں نمٹ گئے۔ دہلی کے خلاف بنگلور کو دیکھنا ہوگا کہ ان کے یہ ٹاپ بلے باز اتنے سستے میں نہ نمٹیں۔

بنگلور کے بھی دو آسٹریلیائی کھلاڑی ایڈم زیمپا اور کین رچرڈسن ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس ہوگئے ہیں۔ حالانکہ ان کی واپسی کازیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ رچرڈسن نے ایک میچ کھیلا جبکہ زمپا کو کوئی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.