ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: ڈی ویلیئرز کی شاندار بلے بازی، بنگلور نے 171 رنز بنائے - IPL latest updates

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل کے 22 ویں میچ میں رائل چیلینجرز بنگلور نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

ab de villiers
ab de villiers
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 9:11 PM IST

Updated : Apr 27, 2021, 9:38 PM IST

دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیتنے کے بعد رائل چیلینجرز بنگلور کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد بنگلور نے اے بی ڈی ویلیئرز کی ذمہ دارانہ نصف سنچری کی بدولت 171 رنز بنائے۔ ڈی ویلیئرز نے 42 گیندوں میں 75 رنوں کی اننگ کھیلی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بنگلور کی جانب سے رواں آئی پی ایل کی اب تک کی سب سے بہترین سلامی جوڑی وراٹ کوہلی اور دیودت پڈیکل نے اننگ کا آغاز کیا لیکن اس میچ میں یہ جوڑی ناکام ہوگئی اور 30 رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

کپتان وراٹ کوہلی نے 11 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے 12 رنز جبکہ پڈیکل نے 14 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔ ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد تمام امیدیں گلین میکسویل اور اے بی ڈی ویلیئرز سے وابستہ تھیں۔ کریز پر آتے ہی میکسویل نے بڑے شاٹس لگانے شروع کئے لیکن تیزی سے رنز بنانے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 20 گیندوں میں ایک چوکا اور 2 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

میکسویل کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈی ویلیئرز نے محاذ سنبھالا اور رجت پاٹیدار کے ساتھ مل کر 54 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ اس دوران رجت نے جارحانہ بلے بازی کی اور 22 گیندوں میں 2 چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔

اس دوران ڈی ویلیئرز کریز پر ڈٹے رہے اور آخری اوورز میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔ انہوں نے 42 گیندوں میں 75 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیلی، اس دوران انہوں نے 3 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔

دہلی کی جانب سے ایشانت شرما، کگیسو رباڈا، اویس خان، امت مشرا، اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

Last Updated : Apr 27, 2021, 9:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.