نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 کے 44 ویں میچ میں دہلی کیپٹلس نے پوائٹس ٹیبل میں سر فہرست گجرات ٹائٹنز کو گھر پر شکست کا مزہ چکھایا۔ سنسنی خیز و کم اسکورنگ مقابلے میں دہلی نے گجرات کو 5 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ڈیوڈ وارنر کی قیادت والی دہلی کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں بھی برقرار ہے۔ 23 کے اسکور پر پانچ وکٹ گنوانے کے بعد دہلی نے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایسا کھیل دکھایا کہ پورا احمد آباد دہلی ٹیم کا دیوانہ ہوگیا۔
-
Backing ourselves to get better with each game 💪
— Delhi Capitals (@DelhiCapitals) May 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
📹 | Our Impact Star from #GTvDC, Khaleel Ahmed, talks about the uplifted mood in the camp after a close win. #YehHaiNayiDilli #IPL2023 #DCTalks | @imK_Ahmed13 pic.twitter.com/wyZSNjXHW9
">Backing ourselves to get better with each game 💪
— Delhi Capitals (@DelhiCapitals) May 3, 2023
📹 | Our Impact Star from #GTvDC, Khaleel Ahmed, talks about the uplifted mood in the camp after a close win. #YehHaiNayiDilli #IPL2023 #DCTalks | @imK_Ahmed13 pic.twitter.com/wyZSNjXHW9Backing ourselves to get better with each game 💪
— Delhi Capitals (@DelhiCapitals) May 3, 2023
📹 | Our Impact Star from #GTvDC, Khaleel Ahmed, talks about the uplifted mood in the camp after a close win. #YehHaiNayiDilli #IPL2023 #DCTalks | @imK_Ahmed13 pic.twitter.com/wyZSNjXHW9
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس کی ٹیم 23 رنز پر پانچ وکٹ گنوانے کے بعد مشکل میں نظر آئی۔ ٹیم کو شراکت داری کی اشد ضرورت تھی۔ ایسے میں امان حکیم خان دہلی کے لیے مسیحا بن کر سامنے آئے۔ امان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ امان نے اکشر کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کے لیے اہم شراکت داری کی۔ اس کے ساتھ ہی، ریپل پٹیل کے ساتھ مل کر انہوں نے دہلی کے اسکور بورڈ پر مقابلے کے قابل رنز بنائے۔
-
A fine half-century when the going got tough 👏🏻👏🏻
— IndianPremierLeague (@IPL) May 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Maiden IPL fifty for Aman Khan 👌🏻👌🏻
Follow the match ▶️ https://t.co/VQGP7wSZAj #TATAIPL | #GTvDC pic.twitter.com/UbluzqN5OH
">A fine half-century when the going got tough 👏🏻👏🏻
— IndianPremierLeague (@IPL) May 2, 2023
Maiden IPL fifty for Aman Khan 👌🏻👌🏻
Follow the match ▶️ https://t.co/VQGP7wSZAj #TATAIPL | #GTvDC pic.twitter.com/UbluzqN5OHA fine half-century when the going got tough 👏🏻👏🏻
— IndianPremierLeague (@IPL) May 2, 2023
Maiden IPL fifty for Aman Khan 👌🏻👌🏻
Follow the match ▶️ https://t.co/VQGP7wSZAj #TATAIPL | #GTvDC pic.twitter.com/UbluzqN5OH
گجرات ٹائٹنز کی اننگز کے آخری اوور میں راہل تیوتیا اور کپتان ہاردک پانڈیا خود کریز پر کھڑے تھے۔ راہل شاندار شاٹس مار رہے تھے اور ہاردک بھی بھرپور فارم میں نظر آ رہے تھے۔ تاہم پہلے خلیل اور پھر ایشانت نے گیند سے ایسی تباہی مچائی کہ گجرات کے بہترین فنشر بھی بے بس نظر آئے۔ خلیل نے مشکل حالات میں 18ویں اوور میں صرف 4 رنز صرف دیے۔ اس کے ساتھ ہی ایشانت شرما نے آخری اوور میں تیوتیا اور ہاردک کے سامنے 12 رنز کا دفاع کرتے ہوئے دہلی کی سیزن کی تیسری جیت پر مہر ثبت کی۔ ایشانت نے میچ کے آخری اوور میں صرف 6 رن صرف دیے۔
مزید پڑھیں: