ETV Bharat / sports

راجستھان کو شکست دے کر ٹاپ ٹو میں پہنچی چنئی سپر کنگز - وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 12ویں میچ میں راجستھان رائلز نے

چنئی سپر کنگز، راجستھان کو شکست دے کر ٹاپ 2 میں پہنچ گئی ہے۔ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ (28 رن پر دو وکٹ اور چار کیچ) ساتھ ہی مین آف دی میچ معین علی (سات رن پر تین وکٹ) کی عمدہ گیند بازی کی بدولت چنئی سپر کنگز نے راجستھان رائلز کو 45 رنز سے شکست دے دی۔

راجستھان کو شکست دے کر ٹاپ 2 میں پہنچی چنئی سپر کنگز

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 6:56 AM IST

راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، چنئی نے فاف ڈو پلیسیس (33) ، معین علی (26) اور امباتی رائیڈو (27) کی شاندار اننگز سے 20 اووروں میں نو وکٹوں پر 188 رنز کا مشکل اسکور بنایا اور پھر راجستھان کو نو وکٹ پر 143 رن پر روک کر مقابلہ 45 رنز سے اپنے نام کیا۔

مین آف دی میچ معین علی (سات رن پر تین وکٹ) کی عمدہ گیند بازی کی بدولت چنئی سپر کنگز نے راجستھان رائلز کو 45 رنز سے شکست دے دی

میچ کی خاص بات یہ ہے کہ راجستھان ایک وقت میں دو وکٹوں پر 87 رنز پر کافی اچھی پوزیشن میں تھا۔ اس وقت جوز بٹلر 49 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے لیکن جڈیجہ نے 12 ویں اوور کی پہلی خوبصورت گیند سے بٹلر کو بولڈ کیا اور پھر اسی اوور میں آخری گیند پر شیوم دوبے کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ اس کے بعد معین نے ڈیوڈ ملر، ریان پیراگ اور کرس مورس کو آؤٹ کیا اور میچ کو چنئی کی طرف موڑ دیا۔

اس طرح چنئی نے تین میچوں میں اپنی دوسری جیت حاصل کی جبکہ راجستھان کو تین میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ راجستھان ایک وقت میں دو وکٹوں پر 87 رنز پر کافی اچھی پوزیشن میں تھا۔

قبل ازیں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 12ویں میچ میں راجستھان رائلز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کے چنئی سُپر کنگز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد چنئی نے راجستھان کو 189 رنوں کا ہدف دیا۔

راجستھان کو شکست دے کر ٹاپ 2 میں پہنچی چنئی سپر کنگز
راجستھان کو شکست دے کر ٹاپ 2 میں پہنچی چنئی سپر کنگز

پہلے بلے بازی کرنے اتری چنئی سُپر کنگز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 25 رنز کے مجموعی اسکور پر سلامی بلے باز رتو راج گائیکواڑ پویلین لوٹ گئے۔ انہیں مستفیض الرحمن نے شوم دوبے کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ حالانکہ اس دوران فاف ڈو پلیسس نے جارحانہ رخ اختیار کیا لیکن بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں کرس مورس کا شکار بن گئے۔ ڈو پلیسس نے 17 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔اس کے بعد معین علی کریز پر آئے اور بڑے شاٹس کھیلا لیکن ان کی اننگ بھی زیادہ دیر نہیں چلی اور وہ 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

مین آف دی میچ معین علی (سات رن پر تین وکٹ) کی عمدہ گیند بازی

اس کے علاوہ سریش رائنا نے 18 رنز، امباتی رائیڈو نے 27 رنز، کپتان ایم ایس دھونی نے 18 رنز اور ڈوین براوو نے 20 رنز بنائے اور ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔چیتن سکاریا نے تین وکٹیں حاصل کیںچیتن سکاریا نے تین وکٹیں حاصل کیںراجستھان رائلز کی جانب سے چیتن سکاریا سب سے کامیاب گیند باز رہےا ور تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کرس مورس نے دو، راہل تیواتیا اور مستفیض الرحمن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.