ETV Bharat / sports

IPL 2023 چنئی سپر کنگز نے کولکتہ کو 49 رنز سے شکست دی

انڈین پریمیئر لیگ 2023 کے 33ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 49 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی چنئی پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ Chennai Super Kings beat Kolkata

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 9:20 AM IST

چنئی سپر کنگز نے کولکتہ کو 49 رنز سے شکست دی

کولکاتہ: آئی پی ایل 2023 کا 33واں میچ چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں سی ایس کے نے نتیش رانا کی کے کے آر کو 49 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ میں جیت کے بعد دھونی کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر ہے اور کے کے آر آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک 7-7 میچ کھیلے ہیں جن میں سے چنئی نے 5 اور کولکاتہ نے 2 میچ جیتے ہیں۔ دھونی کی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے اتری اور 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 235 رنز بنائے۔ اجنکیا رہانے نے 29 گیندوں میں 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شیوم دوبے نے 21 گیندوں میں 50 رنز بنائے، ڈیون کونوے نے 40 گیندوں میں 56 رنز بنائے۔ اپنے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکاتہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 186 رنز ہی بنا سکی۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 آر سی بی نے راجستھان رائلز کو سات رن سے شکست دی

کے کے آر کی جانب سے جیسن رائے نے 26 گیندوں میں سب سے زیادہ 61 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ رنکو سنگھ 33 گیندوں میں 53 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ورون چکرورتی اور سویاش شرما نے چنئی کے خلاف 1-1 وکٹ حاصل کی۔ کلونت کھجرولیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی تشار دیشپانڈے اور مہیش تھیکشنا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ آکاش سنگھ، معین علی، رویندرا جڈیجا، میتھیسا پاتھیرانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ چنئی سپر کنگز کے بلے بازوں نے اتوار کو ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف خوب چوکے اور چھکے لگائے۔ بیس اوورز میں دھونی کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے جس میں 18 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 164 رنز بنے۔ یہ موجودہ سیزن میں کسی بھی ٹیم کا بنایا گیا بہترین اسکور ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.