ETV Bharat / sports

رسیل، نارائن اور سیفرٹ آئی پی ایل کے لئے نجی طیارے سے یو اے ای پہنچے - انہیں ٹیم ہوٹل میں کوارنٹین میں بھیجا گی

رسل نے سی پی ایل میں جمیکا ٹالواہ کی نمائندگی کی، سنیل اور سیفرٹ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کا حصہ بنے تھے، جو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچا۔

Andre Russell
رسیل،
author img

By

Published : Sep 17, 2021, 11:05 PM IST

کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے اختتام کے بعد، کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے تین تجربہ کار بیرون ملک کھلاڑی ، آندرے رسل ، سنیل نارائن اور ٹم سیفرٹ دوسرے مرحلے کے لیے نجی طیارے سے سینٹ کٹس اینڈ نیوس سے کل رات ابوظہبی پہنچے۔

تجزیہ کار اے آر سری کانت کے ساتھ تینوں کھلاڑی اسپین کے ملاگا ہوتے ہوئے یو اے ای پہنچے۔ ابوظہبی میں رائل جیٹ نجی سہولت سنٹر میں پہنچنے پر چاروں کا کورونا ٹسٹ کیا گیا، جس کے بعد انہیں ٹیم ہوٹل میں کوارنٹین میں بھیجا گیا ۔ رسل، سنیل اور سیفرٹ کے آنے کے ساتھ ہی کے کے آر کے سبھی کھلاڑی آئی پی ایل بایو ببل میں ہیں اور وہ آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ کے لئے جلد ہی میدان میں اترنے کے لئے تیار ہیں۔ کے کے آر کا پہلا مقابلہ 20 ستمبر کو وراٹ کوہلی کی قیادت والی رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی ) ٹیم کے ساتھ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے : رمیز راجہ

خیال رہے کہ رسل نے سی پی ایل میں جمیکا ٹالواہ کی نمائندگی کی، سنیل اور سیفرٹ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کا حصہ بنے تھے، جو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچا۔ تینوں کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔ یہاں تک کہ رسل نے بھی اس بار ٹورنامنٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری مکمل کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.