ETV Bharat / sports

پیٹ کمنز کو پیچھے چھوڑ مچل اسٹارک آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے - آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی

IPL 2024 Auction آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں مچل اسٹارک کو کے کے آر نے 24.75 کروڑ میں خرید کر آئی پی ایل کا سب سے مہنگا کھلاڑی بنا دیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کے نام تھا جس کو حیدرآباد نے اسی آکشن میں 20.50 کروڑ روپے خریدا تھا۔

IPL Auction 2024, Mitchell Starc Surpasses Pat Cummins to Become Costliest Player in History
پیٹ کمنز کو پیچھے چھوڑ مچل اسٹارک آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 4:05 PM IST

Updated : Dec 19, 2023, 4:36 PM IST

دبئی: آسٹریلیائی تیز گیند باز مچل اسٹارک کو انڈین پریمیئر لیگ 2024 کی نیلامی کے دوران کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) نے 24.75 کروڑ روپے میں خرید کر سب حیران کردیا۔ اس کے ساتھ اسٹارک اپنے ہی کپتان پیٹ کمنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے اسی آکشن میں 20.50 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ اب آئی پی ایل کی تاریخ میں اسٹارک اور کمنز کے بعد سیم کرن تیسرے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔

اسٹارک 2 کروڑ روپے کی بنیادی قیمت کے ساتھ نیلامی میں شامل ہوئے تھے۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو خریدنے کے لیے پہلے ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان بولی شروع ہوئی لیکن بعد میں یہ بولی کی جنگ کولکاتہ اور گجرات کے طرف چلی گئی اور اخیر تک اس کھلاڑی کو خریدنے کے لیے انھیں کے درمیان جنگ جاری رہی یہاں تک کہ اسٹارک نے کمنز کے ریکارڈ کو توڑ دیا اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انھیں 24.75 کروڑ روپے میں خرید کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اسٹارک آسٹریلیا کے بہترین گیندبازوں میں سے ایک ہیں اور کسی بھی کپتان کے لیے ٹیم میں کلیدی بولر کا کردار ادا کرتے ہیں۔ 33 سالہ اسٹارک اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیل چکے ہیں لیکن اب مشہور ایڈن گارڈنز ان کا نیا گھر ہوگا۔ مچل اسٹارک نے آسٹریلیا کے لیے 58 ٹی ٹوئنٹی میں 73 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو 2012 میں پاکستان کے خلاف دبئی میں کیا تھا۔

آئی پی ایل آکشن 2024 کے مہنگے کھلاڑی: اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈئریل مچل کو چنئی نے 14 کروڑ میں خریدا جبکہ ہرشل پٹیل کو پنجاب نے 11.75 کروڑ میں خریدا۔ وہیں ویسٹ انڈیز کے پاور ہٹر روومین پاول 7.4 کروڑ میں راجستھان رائلز کی ٹیم میں چلے گئے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل اور ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریوس ہیڈ کو سن رائزرس حیدرآباد نے 6.8 کروڑ کی قیمت میں خرید لیا۔

یہ بھی پڑھیں

Last Updated : Dec 19, 2023, 4:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.