ETV Bharat / sports

IPL 2022: ہاردک، ابھینو اور ملر کی طوفانی اننگز کی بدولت گجرات کا 192 رنز کا مضبوط اسکور - راجستھان بمقابلہ گجرات

کپتان ہاردک پانڈیا (87)، ابھینو منوہر (43) اور ڈیوڈ ملر (31) کی شاندار اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2022 کے 24ویں میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف 20 اووروں میں چار وکٹ کے نقصان پر 192 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ IPL 2022

ہاردک پانڈیا
ہاردک پانڈیا
author img

By

Published : Apr 14, 2022, 10:23 PM IST

ٹاس ہارنے کے بعد گجرات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے خراب شروعات کی۔ ٹیم نے 15 کے اسکور پر اپنی دو وکٹیں گنوا دیں۔ 12 کے اسکور پر میتھیو ویڈ جبکہ 15 کے اسکور پر وجے شنکر کی وکٹ گری۔ شاندار فارم میں چل رہے شمبھن گل بھی آج زیادہ رنز نہ بنا سکے اور 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ 55 کے اسکور پر یہ گجرات کی تیسری وکٹ تھی لیکن اس کے بعد ہاردک نے کپتان کا کردار ادا کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ ہاردک نے ابھینو منوہر کے ساتھ تیز رفتار کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 86 رنز کی اہم شراکت قائم کی جس نے ٹیم کو بڑے اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ IPL 2022

گجرات کی چوتھی وکٹ 139 پر گری، لیکن ہاردک نے اسی رفتار سے اننگز کو جاری رکھا۔ اس میں ڈیوڈ ملر نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ آخر میں دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کی۔ اس کے نتیجے میں گجرات نے آخری چار اووروں میں 13 کے رن ریٹ سے 53 رنز بنائے اور راجستھان کے سامنے 193 رنز کا بڑا ہدف رکھا۔ ہاردک 52 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ملر نے 14 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 31 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ابھینو نے 28 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ٹرینٹ بولٹ کی غیر موجودگی میں آج کی گیند بازی راجستھان کے لیے کافی کمزور نظر آئی۔ یوزویندر چہل، کلدیپ سین اور ریان پراگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی لیکن وہ مہنگے بھی ثابت ہوئے۔

راجستھان رائلز اسکواڈ: سنجو سیمسن (کپتان اور وکٹ کیپر)، جوز بٹلر، دیودت پڈیکل، رسی وان ڈر ڈسن، شیمرون ہیٹمائر، روی چندرن اشون، ریان پراگ، جمی نیشام، کلدیپ سین، پرسدھ کرشنا، یُزویندر چہل۔

گجرات ٹائٹنز اسکواڈ: ہاردک پانڈیا (کپتان)، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، شبھمن گل، وجے شنکر، ڈیوڈ ملر، ابھینو منوہر، راہل تیواتیا، راشد خان، لوکی فرگوسن، محمد شامی، یش دیال۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.