ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں 500 چوکے لگانے والے دوسرے بلے باز

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 1:31 AM IST

وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں 500 چوکے لگانے والے دوسرے بلے باز بن گئےہیں۔ اب صرف شکھر دھون ان سے آگے ہیں۔ دھون نے 169 میچوں میں 35.02 کی اوسط سے 5044 رنز بنائے ہیں۔ جس میں 575 چوکے اور 106 چھکے شامل ہیں۔

virat-kohli-became-second-batsman-to-hit-five-hundred-fours-in-ipl
وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں 500 چوکے لگانے والے دوسرے بلے باز

روئل چیلینجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل میں ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے۔ کوہلی آئی پی ایل میں پانچ سو چوکے لگانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ تیسرے نمبر پر سریش رینا ہیں۔ انہوں نے 193 میچوں میں 493 چوکے اور 194 چھکے لگائے ہیں۔ رینا اس سیزن میں نہیں کھیل رہے ہیں لیکن گذشتہ سیزن تک انہوں نے آئی پی ایل میں مجموعی طور پر 5368 رنز بنائے ہیں۔

گوتم گمبھیر نے 154 میچوں میں 491 چوکے لگائے ہیں۔کوہلی نے 187 میچوں میں 38.77 کی اوسط سے 5777 رنز بنائے ہیں۔ جس میں 500 چوکے اور 199 چھکے شامل ہیں۔

کوہلی نے بدھ تک اس سیزن میں مجموعی طور پر 10 میچ کھیلے اور اس دوران 365 رنز بنائے۔ ان میں 20 چوکے اور 9 چھکے شامل ہیں۔ کوہلی نے اب تک آئی پی ایل میں 38 نصف سنچری بنائی ہیں ۔کے کے آر اور بنگلور میچوں کے دوران تین ریکارڈ بنائے گئے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.