ETV Bharat / sports

'خود پر یقین کیا اور آخر تک بلے بازی کرنے کی کوشش کی' - جیت میں اہم کردار

سوریہ کمار یادو نے اس میچ میں ناقابل شکست 79 رنز کی اننگز کھیلی جس نے ممبئی کو 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز تک پہنچایا۔ راجستھان 18.1 اوورز میں 136 رنز ہی بنا سکی۔ ممبئی نے میچ 57 رنز سے جیت لیا۔

'خود پر یقین کیا اور آخر تک بلے بازی کرنے کی کوشش کی'

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 1:04 PM IST

منگل کے روز کھیلے گئے آئی پی ایل میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف ممبئی انڈین کی شاندار جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بلے باز سوریہ کمار یادو نے کہا ہے کہ 'انہیں لگ رہا تھا کہ وہ اس میچ میں بڑی اننگز کھیلیں گے۔'

'خود پر یقین کیا اور آخر تک بلے بازی کرنے کی کوشش کی'
'خود پر یقین کیا اور آخر تک بلے بازی کرنے کی کوشش کی'

انہوں نے اس میچ میں ناقابل شکست 79 رنز کی اننگز کھیلی، جس نے ممبئی کو 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز تک پہنچایا۔ راجستھان 18.1 اوورز میں 136 رنز ہی بنا سکی۔ ممبئی نے میچ 57 رنز سے جیت لیا۔

سوریہ کمار کو 'مین آف د میچ' قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 'مجھے لگا کہ اس میچ میں، میں بڑی اننگز کھیلنے والا ہوں۔ گزشتہ میچوں میں کیسے بھی آؤٹ ہو جاتا تھا۔ اس میچ میں میں نے خود پر یقین کیا اور آخر تک بیٹنگ کرنے کی کوشش کی۔'

ٹیم سے موصولہ پیغام پر انہوں نے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ یہ دباؤ نہیں ہے، انہوں نے مجھے ایک اضافی ذمہ داری دی ہے۔ انہوں نے مجھ سے اپنا کھیل کھیلنے کو کہا ہے۔ میں جانتا تھا کہ تین وکٹ گر چکے ہیں اور مجھے آخر تک کھیلنا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: راجستھان کو 57 رنوں سے شکست، ممبئی کی جیت کی ہیٹ ٹرک

واضح رہے کہ 'سوریہ کمار نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ پانچویں وکٹ کے لئے ہاردک پانڈیا (19 گیندوں پر 30 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 76 رنز کی شراکت قائم ہوئی، جس کی وجہ سے ممبئی کو آخری چار اوورز میں 60 رنز بنانے میں کامیابی ملی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.