اوپنر راہل ترپاٹھی کی 81 رنز کی عمدہ اننگز اور گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی سے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے بدھ کے روز آئی پی ایل میچ میں چنئی سپر کنگز کو 10 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری جیت درج کرلی۔ کولکاتا اب ٹیبل میں تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔
کولکاتہ نے 20 اوورز میں 167 رنز کا مشکل اسکور بنا کر چنئی کو پانچ وکٹ پر 157 رنز پر روک کر پانچ میچوں میں اپنی تیسری جیت محفوظ کرلی۔ پچھلے میچ میں 10 وکٹوں سے جیتنے والی چنئی نے اس بار بلے بازی سے مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا اور اسے چھ میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔