انڈین پریمیئر لیگ کا 44 واں میچ چنئی سُپر کنگز اور رائل چیلینجرز بنگلور کے مابین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
رائل چیلینجرز بنگلور نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رائل چیلینجرز بنگلور نے اس میچ میں اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ وراٹ کوہلی نے اسورو اُدانا کی جگہ آل راؤنڈر معین علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ چنئی سُپر کنگز ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ٹیم میں شاردُل ٹھاکر کی جگہ مونو سنگھ اور جوش ہیزل ووڈ کی جگہ مچل سینٹنر کو حتمی 11 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
رائل چیلینجرز بنگلور پلے آف میں جگہ بنانے کے بہت قریب ہے۔ اگر آر سی بی آج کا میچ جیت جاتی ہے تو وہ پلے آف کے لیے آخری چار ٹیموں میں اپنی جگہ مستحکم کر لے گی، وہیں دھونی اینڈ کمپنی کے لیے اس کے بقیہ میچ وقار کی جنگ ہوگی کیوں کہ چنئی سُپر کنگز پلے آف کی دوڑ سے تقریباً باہر ہوچکی ہے۔ ابھی تک کھیلے گئے 11 میچوں میں چنئی سُپر کنگز نے صرف تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
- رائل چیلنجرز بنگلور اسکواڈ:
وراٹ کوہلی(کپتان)، دیو دوت پڈیکل، آرون فنچ، اے بی ڈی ویلیئرز(وکٹ کیپر)، گُرکیرت سنگھ مان، واشنگٹن سندر، کرس مورس، محمد سراج، معین علی، نودیپ سینی، یزویندر چہل
- چنئی سُپر کنگز اسکواڈ:
مہندر سنگھ دھونی(کپتان، وکٹ کیپر)، رتوراج گائیکواڑ، فاف ڈو پلیسس، امباتی رائیڈو، این جگدیسن، سیم کُرین، رویندر جڈیجہ، مچل سینٹنر، دیپک چہر، عمران طاہر، مونو کمار۔