ETV Bharat / sports

شکھر دھون کی شاندار سنچری کی بدولت دہلی سرفہرست - چنئی سُپر کنگز

سلامی بلے باز شکھر دھون کی ناٹ آؤٹ 101 رنز کی بہترین اننگ اور آخری اوور میں اکشر پٹیل کے تین چھکوں کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے چنئی سُپر کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔

DC
DC
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 9:36 AM IST

چنئی سُپر کنگز نے فاف ڈو پلیسس (58)، امباٹی رائیڈو (ناٹ آؤٹ 45) اور رویندر جڈیجہ (ناٹ آؤٹ 33) کی بہترین اننگ سے 20 اوور میں چار وکٹ پر 179 رنوں کا چیلنج بھرا اسکور بنایا لیکن شکھر دھون کی ناٹ آؤٹ سنچری چنئی کے اسکور پر بھاری پڑ گئی۔

دہلی کیپیٹلز نے 19.5 اوورز میں پانچ وکٹ پر 185 رنز بنا کر شاندار جیت حاصل کرلی۔ پلیئر آف دی میچ شکھر نے 58 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 101 رنز بنائے جس میں میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔

دہلی کو جیت کے لیے آخری اوور میں 17 رنوں کی ضرورت تھی۔ ڈیون براوو کے زخمی ہونے کے وجہ سے چینئی سُپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آخری اوور رویندر جڈیجہ کو دیا۔

اکشر پٹیل نے آخری اوور کی دوسری اور تیسری گیند پر چھکا لگا کر میچ کو دلچسپ بنا دیا تھا۔ پٹیل نے ان دو چھکوں سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔ اس کے بعد پانچویں گیند پر بھی چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اکشر پٹیل نے 5 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 21 رن بنائے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سلامی بلے باز شکھر دھون نے ایک جانب سے ٹیم کو سنبھالے رکھا جبکہ دوسرے بلے باز یکے بعد دیگرے آؤت ہوتے رہے۔ نوجوان سلامی بلے باز پرتھوی شا پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر دیپک چہر کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ اجنکیا رہانے بھی 8 رنز بنا کر چہر کا ہی شکار بنے۔

شکھر دھون نے 58 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 101 رنز کی شاندار اننگ کھیلی

اس کے بعد شکھر دھون نے کپتان شریس ایر کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت داری کی۔ اس دوران شیکھر دھون نے ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری نصف سنچری مکمل کی اور اس مرتبہ انہوں نے نصف سنچری کو اپنی پہلی ٹی 20 سنچری میں تبدیل کیا۔ شریس ایر کو ڈیون برایوو نے فاف ڈو پلیسس کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ ایر نے 23 رنز بنائے۔

ایر کا وکٹ 94 رنز کے مجموعی اسکور پر گرا۔ مرکس اسٹوائنس چودہ گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 24 رن بنا کر 137 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ان کا وکٹ شاردل ٹھاکر نے لیا۔ مسلسل وکٹ کے ساتھ رنز بھی بن رہی تھی اس سے میچ دلچسپ ہوتا جارہا تھا اور دہلی کی امیدیں شکھر دھون پر ٹکی ہوئی تھیں۔

شکھر دھون نے 18 ویں اوور کی آخری گیند پر چوکا لگا کر98 رن پر پہنچ گئے اور دہلی کو آخری 12 گیندوں پر 21 رنوں کی ضرورت تھی۔ الیکس کیری 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر ڈو پلیسس کو کیچ دے بیٹھے۔ کیری کا وکٹ سیم کیرن نے لیا۔ انہوں نے 4 رن بنائے۔

دہلی کیپیٹلز
دہلی کیپیٹلز

شکھر دھون نے 19 ویں اوور کی آخری گیند پر ایک رن لے کر اپنی پہلی ٹی 20 سنچری بنائی۔ دھون نے 57 گیندوں میں 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے یہ سنچری مکمل کی۔

آخری اوور میں دہلی کو 17 رنوں کی ضرورت تھی اور گیند تھی رویندر جڈیجہ کے ہاتھوں میں۔ اکشر پٹیل نے اوور کی دوسری اور تیسری گیند کو باؤندر کے باہر بھیج کر ٹیم کو جیت کے قریب لایا جبکہ پانچویں گیند پر بھی سکس لگا کر میچ کو دہلی کیپیٹلز کی جھولی میں ڈال دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.