ETV Bharat / sports

'کے کے آر میں سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی ضرورت'

اسٹار بلے باز اور کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے رواں سیزن میں چیف کوچ مقرر کیے گئے برینڈن میکلم نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کو سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی ضرورت ہے۔

برینڈن میکلم
برینڈن میکلم
author img

By

Published : Dec 19, 2019, 3:32 PM IST

میکلم نے سنہ 2008 میں آئی پی ایل کے ابتدائی سیشن میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 73 گیندوں پر 158 رنوں کی پاری کھیلی تھی اور وہ بہت مقبول ہوئے تھے حالانکہ کے کے آر چھوڑنے کے بعد ٹیم میں کیوی بلے باز جیسا کوئی سنچری بنانے والا نہیں رہا ہے۔
اس سیزن میں کے کے آر کے چیف کوچ کا عہدہ سنبھالنے والے میکلم نے کہا ہے کہ 11 برسوں کی خشک سالی کا خاتمہ ضروری ہے۔ 38 سالہ بلے باز آج آئی پی ایل کی نیلامی میں شرکت کے لیے کولکاتہ پہنچے۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’میرے بعد کوئی بھی سنچری بنانے والا نہیں ہوا۔ کیا آپ سنجیدہ ہیں؟ ہم جلد ہی اس مسئلے کو حل کریں گے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ٹیم کو کچھ ایسے بلے باز ملیں جو سنچری بنائیں‘۔

برینڈن میکلم
برینڈن میکلم

انہوں نے کہا کہ ’بہت سارے بھارتی کرکٹر ہیں جو باصلاحیت ہیں۔ ہم کوشش کریں گے کہ عظیم کھلاڑیوں کا پول تیار کر سکیں۔ کے کے آر کے ساتھ بطور کھلاڑی اپنی مدت کار کے پیش نظر میکلم نے کہا کہ اس بات کو طویل عرصہ ہوگیا ہے۔ مجھے یاد ہے جب میں یہاں پہلی مرتبہ آیا تھا اور ہمیں نہیں معلوم تھا کہ ہم یہاں کس طرح کھیلیں گے، لیکن اب میں اس ٹیم کا کوچ ہوں جو ایک بہت اچھا احساس ہے۔
اسی کے ساتھ میکلم نے کے کے آر شائقین سے بھی اپنی ٹیم کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنے کنبہ کے ساتھ یہاں کافی وقت گزارا ہے۔ یہاں واپس آنا اچھا ہے اور خاص کر ایڈن گارڈن کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ یہاں مداحوں سے شاندار حمایت ملتی ہے۔ امید ہے کہ ہم آئندہ سیزن میں ٹرافی جیت سکتے ہیں‘۔

آئی پی ایل نیلامی سے قبل مونٹی پنیسر سے خصوصی گفتگو

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.