بھارتی خواتین اور جنوبی افریقی ٹیم کے درمیان پانچ ون ڈے اور تین ٹی -20 میچ کھیلے جائیں گے۔ حالانکہ اس دورے کی تاریخ اور مقام پر ابھی بحث چل رہی ہے۔ ہندوستانی خواتین ٹیم کی پچھلے سال ٹی-20 عالمی کپ کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی سیریز ہوگی۔
کورونا کی وجہ سے معینہ مدت کے قرنطینہ کے پیش نظر یہ دورہ مہینے بھر سے اوپر کی مدت کا ہوسکتا ہے۔ حیاتیاتی سکیورٹی کے پیش نظر بی سی سی آئی کم مقامات پر ہی میچ منعقد کرانے پر غور کررہا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ سبھی مقابلے ایک ہی شہر میں منعقد کرائے جائیں۔
بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ اس سیریز کے بارے میں بحث جاری ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی اعلان کیا جا سکتا ہے۔
بورڈ کرکٹ جنوبی افریقہ کے ساتھ تبادلہ خیال کررہا ہے اور سیریز کی تاریخوں کا جلد ہی اعلان کیا جائےگا۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے حالانکہ اس سیریز کے بارے میں ابھی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ جنوبی فریقہ کی ٹیم فی الحال پاکستان کے ساتھ گھریلو سیریز کھیل رہی ہے جو تین فروری کو ختم ہوگی۔
اس دوران بی سی سی آئی خواتین ٹیم کے اسسٹنٹ اسٹاف کی بھرتی کے لیے جلد ہی اشتہار جاری کر سکتا ہے۔ ڈبلیو وی رمن فی الحال ٹیم کے چیف کوچ ہیں اور نریندر ہیروانی ٹیم کے گیندبازی کوچ ہیں۔ سبھی اسسٹنٹ اسٹاف کے کانٹرکٹ پچھلے مہینے ختم ہوچکے ہیں اور بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جا سکتا ہے۔