ETV Bharat / sports

پاکستانی گیندبازوں کی عمدہ گیندبازی، جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑائی - افریقہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے ٹیسٹ کا کھیل جاری ہے جس میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ، جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 2:30 PM IST

آج منگل کو جنوبی افریقہ کی طرف سے اننگز کا آغاز ڈین الگر اور ایڈین مارکرم نے کیا اور پہلے اووز میں ہی جارحانہ کھیل شروع کر دیا لیکن ایڈین مارکرم 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ڈین الگر اور ریسی وینڈر ڈسن کے درمیان 33 رنز کی شراکت داری ہوئی جس کے بعد ریسی وینڈر 17 رنز بنا کر بابر اعظم کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ، جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی
پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ، جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

جنوبی افریقہ کو تیسرا جھٹکا اس وقت لگا جب فاف ڈو پلیسی صرف 23 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک جنوبی افریقہ ٹیم 45 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا چکی ہے۔

پاکستان کی طرف سے اس میچ میں عمران بٹ اور نعمان علی نے ڈیبیو کیا ہے۔ ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ کو یونس خان اور نعمان علی کو یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔

قومی ٹیم جن 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان بابر اعظم، اظہر علی، عابد علی ،عمران بٹ، محمد رضوان ، فہیم اشرف، شاہین شاہ، حسن علی، فواد عالم ، نعمان علی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقہ نے اس سے قبل 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.