ETV Bharat / sports

T20 World Cup جڈیجہ کی انجری بھارت کیلئے ایک بڑا جھٹکا، جے وردھنے - Virat Kohli returning to form a big plus

سری لنکا کے سابق بلے باز مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ 'جڈیجہ کی عدم موجودگی ورلڈ کپ میں بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز کی عدم موجودگی تشویشناک ہے۔ Injury to Ravindra Jadeja a massive blow for India

T20 World Cup: Injury to Ravindra Jadeja a massive blow for India, but Virat Kohli returning to form a big plus, says Mahela Jayawardene
جڈیجہ کی انجری بھارت کے لیے ایک بڑا جھٹکا: جے وردھنے
author img

By

Published : Sep 17, 2022, 3:38 PM IST

ممبئی: سری لنکا کے عظیم بلے باز مہیلا جے وردھنے کا خیال ہے کہ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی انجری بھارت کے لیے آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک بڑا دھچکا ہے، جب کہ ویراٹ کوہلی کی فارم میں واپسی بھارت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ جڈیجہ کا ایک ہفتہ قبل گھٹنے کا آپریشن ہوا تھا۔ جڈیجہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں، تاکہ مداحوں کو اپ ڈیٹ رکھا جا سکے۔ 33 سالہ جڈیجہ انجری کی وجہ سے ایشیا کپ 2022 کے درمیان میں ہی باہر ہوچکے تھے، اسی طرح جولائی میں انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے دورے سے باہر ہو گئے تھے۔ Injury to Ravindra Jadeja a massive blow for India, but Virat Kohli returning to form a big plus

جے وردھنے نے ہفتہ کے روز آئی سی سی کے جائزے میں کہاکہ "یہ بھارت کے لیے ایک چیلنجنگ ہے۔ جڈیجہ نمبر 5 پر اپنے کردار میں بالکل فٹ تھے۔ وہ اچھی بیٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے اور ہاردک پانڈیا نے بھارت کو ٹاپ چھ میں آل راؤنڈ آپشن فراہم کیے،" جے وردھنے نے ہفتہ کے روز آئی سی سی کے جائزے میں یہ باتیں کہیں۔

سری لنکا کے سابق بلے باز نے کہا کہ 'جڈیجہ کی عدم موجودگی ورلڈ کپ میں بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہے، بائیں ہاتھ کے بلے باز کی عدم موجودگی تشویشناک ہے، ٹیم انتظامیہ نے دنیش کارتک کو چھوڑ کر رشبھ پنت کو اس کے متبادل کے طور پر لایا ہے۔ انہیں کپ میں جانے سے پہلے ان چیزوں کو طے کرنا ہوگا۔ لیکن جڈیجہ کی عدم موجودگی ایک بڑا دھچکا ہے۔"

حال ہی میں آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینز نے جے وردھنے کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا کر ممبئی انڈینز کا گلوبل ہیڈ آف پرفارمنس مقرر کیا ہے۔ جے وردھنے نے کہا کہ جڈیجہ کی عدم موجودگی کے باوجود بھارت کے حوصلے بڑھ سکتے ہیں کہ ان کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی فارم میں واپس آئے ہیں۔ ویراٹ نے حال ہی میں ایشیا کپ میں سنچری بنائی تھی۔ کوہلی نے 1,020 دنوں کے وقفے کے بعد اپنی 71 ویں سنچری اسکور کی، جس سے ان کی سنچری کی خشک سالی ختم ہوئی۔

جے وردھنے نے کہاکہ "انہوں نے ایشیا کپ میں اچھی بلے بازی کی اور وہ دکھایا جو ان کے پاس ہے۔ وہ ورلڈ کپ میں بھارت کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔"

جے وردھنے نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ کی فٹنس میں واپسی سے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ جسپریت نئی گیند کے ساتھ اور آخر میں بہت موثر ہے۔ وہ آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.