ETV Bharat / sports

متالی کی ناٹ آؤٹ پاری، بھارتی خاتون ٹیم نے جیتا آخری ون ڈے - ناٹ آؤٹ 75 رن کی فاتحانہ پاری

انگلینڈ نے 47 اوور میں 219 رن بنائے جب کہ بھارت نے 46.3 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 220 رن بناکر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ کپتان متالی نے 86 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 75 رنز کی فاتحانہ پاری کا مظاہرہ کیا۔

متالی کی ناٹ آؤٹ پاری، بھارتی خاتون ٹیم نے جیتا آخری ون ڈے

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 8:25 AM IST

کپتان متالی راج کی ناٹ آؤٹ 75 رن کی زبردست پاری کی بدولت بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ون-ڈے میں چار وکٹ سے شکست دی حالانکہ یہ میچ ہارنے کے باوجود انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

بارش کی وجہ سے اس مقابلے میں اوور کی تعداد 47 کر دی گئی۔ انگلینڈ نے 47 اوور میں 219 رن بنائے جب کہ بھارت نے 46.3 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 220 رن بنا کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ کپتان متالی نے 86 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 75 رن کی فاتحانہ پاری کا مظاہرہ کیا۔

اوپنر شیفالی ورما نے 19 اور اسمرتی مدھانا نے 57 گیندوں میں آٹھ چوکوں کے سہارے 49 رن بنائے۔ ہرمنپریت کور 16 اور دیپتی شرما نے 18 رن بنائے جبکہ اسنیہہ رانا نے 22 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 24 رن کی پاری کھیلی۔

متالی اور رانا نے چھٹے وکٹ کے لیے 50 رن کی اہم شراکت داری کی۔ رانا 46ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئی لیکن تب تک ہندوستان کا اسکور 214 رن پہنچ چکا تھا۔ متالی نے 47ویں اوور کی تیسری گیند پر فاتحانہ چوکا مارکر جیت ہندوستان کی جھولی میں ڈال دی۔ متالی کو پلیئر آف دی میچ اور صوفی ایکلسٹون کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

یہ بھی پڑھیں: بارش نے سری لنکا کو کلین سوئپ ہونے سے بچایا

قبل ازیں انگلینڈ کی پاری میں کپتان ہیتھر نائٹ نے 46 اور متالی شیور نے 49 رن بنائے۔ انگلینڈ ایک وقت تین وکٹ پر 151 رن بنا کر اچھی صورتحال تھی لیکن اس کے بعد اس نے 68 رن جوڑ کر اپنے باقی وکٹ گنوا دیے۔ ہندوستانی گیندبازوں میں دیپتی شرما نے 10 اوور میں 47 رن دے کر تین وکٹ حاصل کیے۔ دونوں ٹیمیں اب نو جولائی سے تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.