ETV Bharat / sports

WTC Final بھارتی ٹیم کی ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لئے تیاریاں شروع

author img

By

Published : May 25, 2023, 8:47 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی ٹیموں کی مہم ختم ہونے کے بعد لندن پہنچ چکے بھارتی کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

بھارتی ٹیم کی ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لئے تیاریاں شروع

لندن: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹویٹ کیاکہ بھارت ٹیم کی نئی ٹریننگ کٹ کی نقاب کشائی۔ اس کے ساتھ ہی ڈبلیو ٹی سی فائنل کی تیاریاں بھی شروع ہو گئیں۔

خیال رہے کہ بی سی سی آئی نے اسپورٹس ویئر برانڈ ایڈیڈاس کے ساتھ پانچ سال کا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت ہندوستانی ٹیم کی جرسی اور کٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

وراٹ کوہلی، روی چندرن اشون، امیش یادو، شاردول ٹھاکر، اکشر پٹیل، محمد سراج اور جے دیو انادکٹ آئی پی ایل کا سفر ختم کرنے کے بعد کوچنگ اسٹاف کے ساتھ لندن روانہ ہو چکے ہیں۔ شاردول اور امیش کو ہیڈ کوچ راہل دراوڑ، بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ اور بولنگ کوچ پارس مہمبرے کے ساتھ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ تصاویر میں دیکھا گیا۔

یہاں اوول گراؤنڈ میں 7 جون سے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ ہندوستان نے مسلسل دوسری بار خطابی میچ میں جگہ بنائی ہے جبکہ پچھلی بار اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Asia Cup 2023 Controversy ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ 28 مئی کو

ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شوبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، محمد سمیع، محمد سراج، اومیش یادو ، جے دیو انادکٹ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)۔

اسٹینڈ بائی کھلاڑی: رتوراج گائیکواڈ، مکیش کمار، سوریہ کمار یادو۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.