ETV Bharat / sports

India vs Australia روہت نے بین الاقوامی کرکٹ میں سترہ ہزار رن مکمل کیے - روہت شرما کے نام نیا ریکارڈ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ کے دوران بین الاقوامی کرکٹ میں 17,000 رن مکمل کر لیے۔ Rohit Sharma complete 17,000 international runs

Rohit Sharma complete 17,000 international runs
روہت نے بین الاقوامی کرکٹ میں سترہ ہزار رن مکمل کیے
author img

By

Published : Mar 11, 2023, 3:52 PM IST

احمد آباد: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما احمد آباد میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ 21 رنز بناتے ہی ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ روہت نے اننگز میں 21 رنز بناتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں 17000 رنز مکمل کرلیے۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 17 ہزار رنز بنانے والے بھارت کے 7ویں بلے باز بن گئے ہیں۔ روہت سے پہلے سچن ٹنڈولکر، وراٹ کوہلی، راہل ڈریوڈ، سورو گنگولی، ایم ایس دھونی اور وریندر سہواگ بین الاقوامی کرکٹ میں ایسا کارنامہ انجام دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

روہت کو میچ شروع ہونے سے پہلے اس کارنامے تک پہنچنے کے لیے 21 رن درکار تھے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ مچل اسٹارک کی گیند پر چوکا لگا کر بنایا۔ وہ ایسا کرنے والے ساتویں بھارت بلے باز ہیں۔ روہت تاہم اس آغاز کو بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کر سکے اور 58 گیندوں پر 35 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ سال 2007 میں ڈیبیو کرنے والے روہت نے اپنے کیریئر میں 438 بین الاقوامی میچ کھیل کر 17014 رن بنائے ہیں۔ روہت نے اپنے شاندار کیریئر میں 47 سنچریاں اور 92 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، جب کہ ان کا سب سے زیادہ سکور 2011 میں سری لنکا کے خلاف 264 ہے۔ بتا دیں کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 480 رنز بنائے تھے جس میں خواجہ نے 180 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اشون بھارت کی جانب سے سب سے کامیاب گیند باز رہے ہیں جو 6 وکٹیں اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں:

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.