نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 4 میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ اندور کے ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے تیسرے بھارت کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ تیسرے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کی پوری اپنی پہلی اننگ میں 109 رنز پر آوٹ ہوئی۔ جب کہ اپنی دوسری اننگز میں بھارت نے 163 رنز ئے، اس طرح بھارتی ٹیم نے مہمان آسٹریلوی ٹیم کو جیت کے لیے محض 76 کا ہدف دیا۔
بھارتی ٹیم انڈیا کو یہ میچ جیتنے کے لیے تاریخی کارکردگی مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا جب کسی ٹیم نے اتنے چھوٹے اسکور کا دفاع کیا ہو۔ اس سے قبل 1882 میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف 85 رنز کا دفاع کیا تھا۔ جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کے سب سے چھوٹے سکور کا دفاع ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے کرشمہ کرنا ہوگا۔ دوسری اننگز میں چتیشور پجارا کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز کچھ خاص نہیں کر سکے۔ ٹیم انڈیا 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے آگے ہے۔
دوسرے دن بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 163 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا کے لیے دوسری اننگز میں چیتشور پجارا نے مشکل وقت میں 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ کینگرو ٹیم کی جانب سے تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لیون نے دوسری اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں بھارت کے 109 رنز کے جواب میں 197 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 88 رنز کی برتری حاصل تھی۔
بھارتی ٹیم کو آج اپنے اسٹار اسپنرز آر اشون اور رویندر جڈیجہ سے بہت امیدیں ہوں گی۔ جڈیجہ اور اشون موجودہ سیریز میں شاندار گیند بازی کر رہے ہیں۔ تیسرے دن بھارت کی ساری طاقت ان گیند بازوں پر ہوگی۔ بھارتی اسپنرز ٹرننگ وکٹ پر تباہی مچا سکتے ہیں۔ جڈیجہ نے اس سیریز میں اب تک 21 وکٹیں حاصل کی ہیں، جب کہ اشون نے 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اگرچہ مہمان ٹیم کو موجودہ دورے پر پہلی جیت کی امید ہے۔
مزید پڑھیں: