نئی دہلی: ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلوی ٹیم کو یک بعد دو دھچکے لگے ہیں۔ سلامی بلے بازی عثمان خواجہ محمد سراج کے بال پر ایل بی ڈیبلو ہوئے، جب کہ وارنر محمد شامی کے بال پر آوٹ ہوگئے۔ بھارتی ٹیم کے اسٹار بالر محمد شامی اور محمد سراج نے شروعات میں ہی آسٹریلوی ٹیم کے دو بلے بازوں کو بلے بازوں کو پویلین بھیج چکے ہیں۔ انجری کے بعد واپسی کرنے والے آل ر اونڈر کھلاڑی جڈیجہ نے چار اور اشون دو وکٹ لیے ہیں۔ اب تک 8 وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلوی ٹیم کا اسکور 174رنز ہے۔
روہت شرما کی کپتانی میں بھارتی کرکٹ ٹیم 4 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آج آسٹریلیا کے سامنے ہے۔ یہ میچ ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارتی ٹیم تین بار بارڈر گواسکر ٹرافی جیت چکی ہے۔ کہاجارہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم بھارت میں میزبان ٹیم سے بدلہ لینے آئی ہے، کیونکہ اس سے پہلے بھارت نے 2018-19 اور 2020-21 میں آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم اس شکست کا حساب برابر کرنے کے چکر میں ہے۔ ناگپور ٹیسٹ میچ میں تین کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ سوریہ کمار یادو اور کے ایس بھرت بھارت کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں، جب کہ ٹوڈ مرفی آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
وہیں بھارتی ٹیم کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ ناگپور کی پچ کے تعلق سے کہاجاتا ہے کہ یہاں ٹاس جیتنا بھی اہم ہوگا۔ ٹاس جیتنے والی ٹیم فائدہ میں ہوگی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم کو یہاں ایک فائدہ مل سکتا ہے۔ دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا یہاں آسان نہیں ہوگا۔ ایسی صورتحال میں بھارتی ٹیم ٹاس کے لیے دوسری اننگز میں بلے بازی کرنا ایک چیلنج ہوگا، جب کہ آسٹریلیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا سکور بنانا چاہیں گے۔
انڈیا کی پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، رویندرا جڈیجہ، روی چندرن اشون، اکشر پٹیل، محمد شامی اور محمد سراج۔
مزید پڑھیں: