ETV Bharat / sports

انڈیا۔سری لنکا یک روزہ سیریز: بھارت کو 276 رنوں کا ہدف

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 7:14 PM IST

بھارت اور سری لنکا کے مابین جاری دوسرے یک روزہ میچ میں میزبان سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔

India tour of Sri Lanka
India tour of Sri Lanka

تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت پر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اس کے کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کو 276 رنوں کا ہدف دیا۔ سری لنکا کی جانب سے اوشکا فرنانڈو نے 50 رنز اور چریتھ اسالنکا نے 65 رنوں کی نصف سنچری اننگ کھیلی۔

پہلے بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی شروعات اچھی رہی اور سلامی بلے باز اوِشکا فرنانڈو اور منود بھانوکا نے پہلے وکٹ کے لیے 77 رنوں کی پارٹنرشپ کر کے بہتر اسکور کی بنیاد رکھی۔

سلامی بلے باز اوِشکا فرنانڈو اور منود بھانوکا

فرنانڈو نے 71 گیندوں میں 50 رنز جبکہ منود بھانوکا نے 42 گیندوں میں 36 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس کے لیے دھننجئے ڈی سلوا نے 32، چریتھ اسالنکا 65 اور چمیکا کرونارتنے نے 44 رنوں کی اننگ کھیلی۔

بھارت کی جانب سے یزویندر چہل اور بھونیشور کمار نے تین تین وکٹیں حاصل کین جبکہ دیپک چہر نے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.