سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیائی ٹیم دو وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز کے ساتھ ختم ہوئی۔ دن کا کھیل ختل ہونے تک مارنس لابوشین 67 رنز اور اسٹیو اسمتھ 31 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کے لیے لیبھوشن کے علاوہ نئے کھلاڑی ول پوکوسکی نے نصف سنچری بنائی اس دوران بھارتی کھلاڑیوں نے ان کے کئی کیچز ڈراپ کئے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد سراج نے کہا کہ 'جب ہم نے آسٹریلیا اے کے خلاف پریکٹس میچ کھیلا تھا تب ہم نے پکووسکی کو شارٹ گیندیں ڈالی تھی تب ہم نے دیکھا کہ وہ ان گیندوں کو چھوڑنے کی بجائے اسے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ترانے کے وقت محمد سراج جذباتی کیوں ہوئے تھے؟
واضح رہے کہ میچ شروع ہونے سے قبل ہونے والے قومی ترانہ بجنے پر محمد سراج جذباتی ہو گئے تھے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے تھے۔
سراج نے کہا کہ 'قومی ترانے کے دوران والد کی یاد آئی تھی، میرے والد ہمیشہ چاہتے تھے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں۔ اگر وہ آج ہوتے تو مجھے کھیلتا دیکھ کر بہت خوش ہوتے۔