ETV Bharat / sports

شبھمن گِل نے گاوسکر کا 50 سالہ ریکارڈ توڑا - سنیل گاوسکر

نوجوان بلے باز شبھمن گل ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے سب سے نوجوان سلامی بلے باز بن گئے ہیں۔

shubhman gill
shubhman gill
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 12:17 PM IST

اپنے مختصر ٹیسٹ کریئر میں شبھمن گِل نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرتے جا رہے ہیں۔ گِل کے نام جُڑنے والا تازہ ترین ریکارڈ یہ ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے سب سے نوجوان سلامی بلے باز بن گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے سنیل گاوسکر کا 50 سالہ پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

شبھمن گِل نے برسبین کے گابا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے شاندار 91 رنز بنائے۔

چوتھے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن گِل نے جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر شاٹ لگا کر 21 برس اور 133 دن کی عمر میں نصف سنچری مکمل کی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے عظیم کرکٹر سنیل گاوسکر کے نام تھا جنہوں نے سنہ 1970-71 میں پورٹ آف اسپین میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 67 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے 21 برس 243 دن کی عمر میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ شبھمن گِل کا یہ تیسرا ٹیسٹ میچ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس اننگز میں اپنا بہترین انفرادی ٹیسٹ اسکور بھی بنایا۔ انہوں نے 91 رنز کی اننگ کھیلی۔

شبھمن نے میلبورن ٹیسٹ سے اپنا ٹیسٹ کریئر شروع کیا اور اب تک 45، 25، 50، 31، 7 اور 91 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.