ETV Bharat / sports

ڈیوڈ وارنر کی ٹیم میں واپسی - ڈیوڈ وارنر

چوٹ کی وجہ سے پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے باہر رہنے والے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کی تیسرے ٹیسٹ میں شمولیت ممکن ہے اور وہ 7 جنوری سے سڈنی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ٹیم میں شامل کر لئے گئے ہیں۔

سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر
سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 4:18 PM IST

آسٹریلیا اور بھارت کے مابین سڈنی میں سات جنوری سے ہونے والے تیسرے ٹیسٹ اور 15 جنوری سے برسبین میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ ڈیوڈ وارنر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جس کی وجہ سے جو برنس کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔

وارنر کے علاوہ ٹیم میں ول پکووسکی اور سین ایبوٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ تینوں کھلاڑی سڈنی ٹیسٹ کی تیاری کے لیے جمعرات کی شام میلبورن میں ٹیم کے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔

آسٹریلیا نے بارڈر ۔گواسکر ٹرافی کا ایڈیلیڈ میں پہلا دن ڈے۔نائٹ ٹیسٹ میچ آٹھ وکٹ سے جیت لیا تھا جبکہ دسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے بھی آٹھ وکٹوں سے جیت درج کر کے سیریز میں واپسی کی۔

سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر
سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر

ڈیوڈ وارنر چوٹ کی وجہ سے پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے باہر ہوگئے تھے لیکن اب وہ پوری طرح سے فٹ ہوگئے ہیں۔ میلبورن میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل کوچ جسٹن لینگر نے وارنر کی فٹنیس پر شبہات کا اظہار کیا تھا لیکن وارنر اب فٹ ہوگئے ہیں اور 7 جنوری سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں حتمی 11 کھلاڑیوں میں اپنی جگہ لیں گے۔

سلیکٹر ٹریور ہونس نے کرکٹ آسٹریلیا کے ایک بیان میں کہا کہ ڈیوڈ وارنر فٹ ہورہے ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ میچ شروع ہونے میں ابھی سات دن باقی ہیں اور انہیں سڈنی میں کھیلنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔

ہونس نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا کہ برنس کی پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی مایوس کن رہی جس کی وجہ سے انہیں ٹیم سےباہر کرنا پڑا۔ برنس کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے اور اب وہ بگ بیش لیگ کے لیے برسبین ہیٹ ٹیم میں واپسی کریں گے۔

وارنر کی واپسی کے علاوہ 18 رکنی ٹیم میں پل پکووسکی اور سین ایبوٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پکووسکی ایڈیلیڈ میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے دعویدار تھے لیکن پریکٹس میچ میں سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے انہیں دونوں ٹیسٹ سے باہر رہنا پڑا۔

ہونس نے بتایا کہ ول سلیکشن کے لیے فٹ ہیں اور انہیں پلے پروٹوکال کو پورا کرنا ہوگا۔

ہونس نے بتایا کہ آسٹریلیائی ٹیم دو اور تین جنوری کو میلبورن میں پریکٹس کرے گی اور چار جنوری کو سڈنی روانہ ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.