ETV Bharat / sports

ICC ODI Team Rankings: بھارت ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گیا

انگلینڈ پر دس وکٹوں کی زبردست جیت کے بعد بھارت نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ بھارت کے اب 108 پوائنٹس ہیں جو پاکستان (106 پوائنٹس) سے دو پوائنٹ زیادہ ہیں۔نیوزی لینڈ 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور انگلینڈ 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ICC ODI Team Rankings

India overtake Pakistan to reach third position in ICC ODI Team Rankings
ارت ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گیا
author img

By

Published : Jul 13, 2022, 11:03 PM IST

انگلینڈ پر 10 وکٹوں کی زبردست جیت کے بعد بھارت نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ بھارت کے اب 108 پوائنٹس ہیں جو پاکستان (106 پوائنٹس) سے دو پوائنٹ زیادہ ہیں۔ تاہم بھارت کو اس برتری کو برقرار رکھنے کے لیے سیریز کے دو میں سے کم از کم ایک میچ جیتنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور انگلینڈ 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ICC ODI Team Rankings

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز 3-0 سے جیتنے کے بعد پاکستان بھارت کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر آگیا تھا۔ بھارت کو اگلے 15 دنوں میں انگلینڈ کے خلاف دو اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے کھیلنے ہیں۔ اس طرح وہ اپنی برتری میں مزید اضافہ کرسکتا ہے۔

تاہم اس دوران وراٹ کوہلی کی فٹنس پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور پہلے میچ میں غیر حاضری کے بعد ان کا لارڈز ون ڈے میں بھی کھیلنا مشکوک ہے۔ ران کے پٹھوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے وہ اوول ون ڈے نہیں کھیل پائے تھے۔ بی سی سی آئی کے مطابق ناٹنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انہیں یہ کھینچاؤ آیا تھا۔

اوول ون ڈے کے بعد پریس کانفرنس میں جب پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ سے کوہلی کی انجری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ کوہلی کی انجری ابھی کیسی ہے اور وہ کب تک اس سے ٹھیک ہو جائیں گے۔ اس کے بعد بھارت کو ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے، حالانکہ کوہلی اس دورے کی ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹیم کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.