اوپنر شیکھر دھون ویسٹ انڈیز کے خلاف کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین، ٹرینیڈاڈ میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں بھارت کی قیادت کریں گے۔ بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین، ٹرینیڈاڈ میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا ہے۔Ind vs WI
واضح رہے کہ دھون نے گزشتہ سال سری لنکا کے دورے پر تین ون ڈے میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ سنجو سیمسن رشبھ پنت کی جگہ دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے کے لیے شامل کیے گئے فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے اپنی جگہ برقرار رکھی۔ رویندرا جڈیجہ، یوزویندر چہل، اکشر پٹیل کے ساتھ اسپن بولنگ آل راؤنڈر دیپک ہڈا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
بی سی سی آئی نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے حوالے سے ایک خاص منصوبہ بنایا ہے۔ ٹیم انڈیا اس سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ سے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی آخری ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔ ایسے میں وہ کسی بھی طرح اپنے اہم کھلاڑیوں کے بارے میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ کو ون ڈے سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔
اس طرح سمجھیں بھارتی او ڈی آئی ٹیم کا سلیکشن
- روہت شرما، ویراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ، رشبھ پنت اور محمد شامی کو آرام دیا گیا ہے
- شیکھر دھون کو ون ڈے ٹیم کی کمان سونپی گئی
- سنجو سیمسن کی ٹی-20 کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم میں واپسی ہوئی
- شبھمن گل کو ون ڈے ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ شبھمن نے آخری بار دسمبر 2022 میں ون ڈے کھیلا تھا
- سلیکٹرز نے دیپک ہڈا پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ٹی-20 انٹرنیشنل میں اچھی کارکردگی کے بعد انہیں ون ڈے ٹیم میں منتخب کیا گیا
- محمد سراج کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی
- ارش دیپ کو ٹی-20 کے بعد ون ڈے ٹیم میں بھی جگہ ملی ہے
بھارتی ٹیم: شیکھر دھون (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، شبھمن گل، دیپک ہڈا، سوریہ کمار یادو، شریاس ایر، ایشان کشن (وکیٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکیٹ کیپر)، رویندرا جڈیجہ (نائب کپتان)، شاردول ٹھاکر، یوزویندر چہل، اکشر پٹیل، اویش خان، پرسدھ کرشنا، محمد سراج اور ارش دیپ سنگھ
- بھارت کا ویسٹ انڈیز دورہ 2022 (ODI)
- پہلا ون ڈے - 22 جولائی - پورٹ آف اسپین
- دوسرا ون ڈے - 24 جولائی - پورٹ آف اسپین
- تیسرا ون ڈے - 27 جولائی - پورٹ آف اسپین
یہ بھی پڑھیں: Point Penalty on India: ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں پاکستان بھارت سے اوپر