ETV Bharat / sports

Road Safety World Series 2022 انڈیا لیجنڈز نے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کا افتتاحی میچ جیتا - انڈیا لیجنڈز نے افتتاحی میچ جیتا

روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز 2022 کے افتتاحی میچ میں انڈیا لیجنڈز نے جنوبی افریقہ لیجنڈز کو 61 رن سے شکست دے دی۔ India Legends vs South Africa Legends

انڈیا لیجنڈز نے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کا افتتاحی میچ جیتا

author img

By

Published : Sep 11, 2022, 6:55 AM IST

کانپور: انڈیا لیجنڈز نے اسٹیورٹ بنی (82 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کے بعد راہل شرما (3 وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت ہفتہ کو جنوبی افریقہ لیجنڈز کو روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے افتتاحی میچ میں 61 رن سے شکست دے دی۔ حکومت ہند کی جانب سے روڈ سیفٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے منعقد کیے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے ریٹائرڈ کھلاڑی اپنے ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ India Legends Beat South Africa Legends

گرین پارک، کانپور میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا لیجنڈز نے 20 اوورز میں 217 رن بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ لیجنڈز صرف 156 رن بنا سکی۔ بھارت کے لیے اسٹورٹ بنی نے 42 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 82 رن بنائے۔ سریش رینا، جنہوں نے حال ہی میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی، نے 22 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رن بنائے۔ یوسف پٹھان نے 15 گیندوں میں ایک چوکا اور چار چھکے لگا کر 35 رن بنائے اور انڈیا لیجنڈز کو 20 اوورز میں 217/4 کے اسکور تک پہنچا دیا۔

جنوبی افریقہ لیجنڈز 218 رن کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مطلوبہ رن ریٹ کبھی حاصل نہ کر سکی۔ پہلے وکٹ کے لیے 43 رن کی شراکت کے بعد راہل شرما نے اوپنر مورنے وین وِک (26) کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین لوٹا دیا، جب کہ پرگیان اوجھا نے اینڈریو پوٹک (23) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد کپتان جونٹی رہوڈز کے علاوہ کوئی بھی پروٹیاز بلے باز 20 رن کے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔ روڈس 27 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ان کی ٹیم نے 20 اوور میں نو وکٹ پر 156 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: Road Safety World Series سریش رینا ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار کانپور میں کھیلتے نظر آئیں گے

بھارت کی جانب سے راہل شرما نے چار اوور میں 17 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے جبکہ مناف پٹیل اور پرگیان اوجھا نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ عرفان پٹھان اور یوراج سنگھ نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.