بھارتی تیز گیندباز دیپک چہار کی ناٹ آوٹ 69 رنز کی میچ جیتانے والی اننگز کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں تین وکٹ سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0۔2 کی برتری حاصل کرلی۔
سری لنکا نے سلامی بلے باز اویشکا فرنانڈو(50) اور چرت اسلنکا (65) کی نصف سنچری کی بدولت ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت نے 49.1 اوورز میں ہی سات وکٹ پر 277 رنز بناکر دلچسپ جیت حاصل کرلی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے بھارت کو 276 رنز کا چیلینج ہدف دیا اور پھر 193 رنز کے اسکور پر بھارت کے سات وکٹیں حاصل کر لیں، لیکن اس کے بعد اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کرنے والے چہار نے آٹھویں وکٹ کے لئے بھونیشور کمار کے ساتھ 84 رنز شراکت داری کرکے ٹیم کو جیت دلائی۔
اس کے علاوہ بھارت کی جانب سے سریا کمار یادو نے بھی 53 رنز کی اننگ کھیلی۔ دیپک چہار کے اس بہترین اننگ کے لیے پلیئر آف دی میچ کے اعززا سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا۔سری لنکا یک روزہ سیریز: بھارت کو 276 رنوں کا ہدف
بھارت کی سری لنکا کے خلاف یہ 93ویں جیت ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے کسی ملک کے خلاف ون ڈے میں سب سے زیادہ جیت درج کرنے کا ریکارڈ بنا دیا ہے۔
بھارت نے آسٹریلیا کے نیوزی لینڈ کے خلاف 92 جیت اور پاکستان کے سری لنکا کے خلاف 92 جیت درج کرنے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑا ور نیا ریکارڈ ہولڈر بن گیا۔