ETV Bharat / sports

IND vs AUS T20 Match بھارت نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 6:32 AM IST

تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ بارش سے متاثرہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے بھارت کے سامنے آٹھ اوور میں 91 رن کا ہدف رکھا تھا جسے بھارت نے 7.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ India Beat Australia

بھارت نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی

ناگپور: کپتان روہت شرما (ناٹ آؤٹ 46) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت بھارت نے جمعہ کو بارش سے متاثرہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے بھارت کے سامنے آٹھ اوور میں 91 رن کا ہدف رکھا تھا جسے روہت کی ٹیم نے 7.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ India Beat Australia in 2nd T20

جب لوکیش راہل (10)، وراٹ کوہلی (10)، سوریہ کمار یادیو (صفر) اور ہاردک پانڈیا (09) کوئی بڑی شراکت بنانے میں ناکام رہے تب روہت نے آگے بڑھ کر 20 گیندوں میں چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 46 رن بناکر کپتانی اننگز کھیلی۔ بھارت کو آخری اوور میں نو رن درکار تھے اور نئے آنے والے کھلاڑی دنیش کارتک نے چھکے کے بعد چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی ہے۔

روہت شرما اور کے ایل راہل نے آسٹریلیا کے 90 رن کے جواب میں ہندوستان کو دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا اور پہلے اوور میں 20 رن جوڑے۔ راہل کے آؤٹ ہونے سے پہلے دونوں نے 17 گیندوں میں 39 رن کی شراکت داری کی۔ ہندستان چار اوورز میں 51 رن کے ساتھ آرام سے تھا لیکن ایڈم زمپا نے پانچویں اوور میں وراٹ کوہلی اور سوریہ کمار یادو کو آؤٹ کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔

زمپا نے اپنے دو اوور میں 16 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں لیکن ان کی یہ کوشش رائیگاں گئی اور ہندوستان نے چار گیندیں باقی رہتے میچ جیت لیا۔ یہ سال 2022 میں ہندوستان کی 20ویں ٹی 20 انٹرنیشنل جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے 2021 میں 20 میچ جیت کر ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے کا پاکستان کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

اس سے قبل ہندستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کے لیے بلایا۔ ایرون فنچ نے اننگز کی دوسری گیند پر وکٹ کیپر کے سر پر چوکا لگا کر اپنا منصوبہ واضح کر دیا۔ فنچ نے دوسرے اوور میں کیمرون گرین (پانچ) اور گلین میکسویل ( صفر) کے آؤٹ ہونے کے باوجود رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اکشر پٹیل نے بھی اپنے آخری اوور میں ٹم ڈیوڈ کو کم اسکور پر آؤٹ کیا اور اپنے دو اوور کے اسپیل کو 13 رن کے عوض دو وکٹوں کے ساتھ ختم کیا۔ فنچ نے آسٹریلیا کی اننگز کو یک طرفہ آگے بڑھایا لیکن انجری سے واپس آنے والے جسپریت بمراہ نے انہیں بولڈ کر کے پویلین لوٹا دیا۔ آؤٹ ہونے سے قبل فنچ نے 15 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: Ind Vs Aus 1st T20 آسٹریلیا نے بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دی

اس کے بعد میتھیو ویڈ اور اسٹیو اسمتھ نے پانچویں وکٹ کے لیے 18 گیندوں میں 44 رن کی شراکت داری کرکے آسٹریلیا کو آٹھ اوور میں 90 رن تک پہنچا دیا۔ اسمتھ آٹھویں اوور کی آخری گیند پر رن ​​آؤٹ ہوئے لیکن اس سے قبل آسٹریلیا نے ویڈ کے تین چھکوں کی بدولت اس اوور میں 19 رن جوڑ لئے۔ ویڈ نے 20 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 43 رن بنائے جبکہ اسمتھ نے آٹھ رن بنانے کے لیے پانچ گیندیں کھیلیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.