ETV Bharat / sports

IND vs AUS 1st Test آسٹریلیا کی پوری ٹیم 177 پر آوٹ، ایک وکٹ کے نقصان پر بھارت کا اسکور ستہتر - border gavaskar trophy 1st Test

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈرگاوسکرسیریز کا پہلے ٹیسٹ میچ آج کھیلا جارہا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 177 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر بھارت کا اسکور 77۔ IND vs AUS 1st Test

IND vs AUS 1st Test: Australia 177 all out vs India

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 3:43 PM IST

Updated : Feb 9, 2023, 5:18 PM IST

نئی دہلی: ناگپور ٹیسٹ کا پہلا دن مکمل طور پر بھارت کے نام رہا۔ رویندر جڈیجہ نے واپسی کے ساتھ ہی پہلے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی۔ اس کے علاوہ روی چندرن اشون نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جس کے باعث آسٹریلیا کی پوری ٹیم 177 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے کے بعد روہت شرما کی نصف سنچری کے دم پر ٹیم انڈیا نے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 77 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹیم انڈیا ابھی بھی آسٹریلیا سے 100 رن پیچھے ہے۔ روہت شرما اس وقت 69 گیندوں پر 56 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ کے ایل راہل 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد نائٹ واچ مین کے طور پر آئے روی چندرن اشون دن کے کھیل کے اختتام تک پانچ گیند کھیل کر کوئی رنز نہیں بنائے ہیں۔ ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگرو کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 177 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے اور محمد شامی نے سلامی بلے بازوں کو آوٹ کرکے آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا دیا۔ سلامی بلے بازی عثمان خواجہ محمد سراج کے بال پر ایل بی ڈیبلو آوٹ ہوئے، جب کہ وارنر محمد شامی کے بال پر آوٹ ہوگئے۔ وہیں انجری کے بعد واپسی کرنے والے آل راونڈر کھلاڑی جڈیجہ نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ ووٹ لیے، جب کہ اشون تین وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

بھارتی اسپنرز نے ناگپور ٹیسٹ میں اپنا جادو چلایا۔ رویندر جڈیجہ نے واپسی کے بعد پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ساتھ ہی روی چندرن اشون نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔ جس کے باعث آسٹریلیا کی پوری ٹیم 177 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ روہت شرما اور کے ایل راہل بھارت کی اننگز کا آغاز کرنے آئے ہیں۔ اس سے قبل تجربہ کار تیز گیند باز محمد شامی نے آسٹریلیا کے دھماکہ خیز اوپنر ڈیوڈ وارنر کو بولڈ کرکے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیں مکمل کیں، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے بھارت کے پانچویں تیز گیند باز بن گئے۔ اشون نے ٹیسٹ میں 450 وکٹ مکمل کر لیے ہیں۔ ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس ٹیسٹ میچ میں کل 3 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ سوریہ کمار یادو اور وکٹ کیپر کے ایس بھرت بھارت کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔ دوسری جانب نوجوان آف اسپنر ٹوڈ مرفی پہلی بار آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Feb 9, 2023, 5:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.