ETV Bharat / sports

WTC Final گیفنی اور ایلنگ ورتھ ڈبلیو ٹی سی فائنل کے امپائر ہوں گے

author img

By

Published : May 30, 2023, 8:51 AM IST

انگلینڈ کے رچرڈ ایلنگ ورتھ اور نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی لندن میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ آئی سی سی نے پیر کو یہ اعلان کیا۔ Illingworth and Gaffaney umpires for WTC Final

گیفنی اور ایلنگ ورتھ ڈبلیو ٹی سی فائنل کے امپائر ہوں گے

دبئی: نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی اور انگلینڈ کے رچرڈ ایلنگ ورتھ 7 جون سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں امپائرنگ کریں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔ انگلینڈ کے 48 سالہ گیفنی اپنے 49 ویں ٹیسٹ میں کھڑے ہوں گے، جبکہ 59 سالہ ایلنگ ورتھ کا یہ 64 واں ٹیسٹ ہوگا۔ ایلنگ ورتھ دو سال قبل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں بھی موجود تھے، جو کیویز نے آٹھ وکٹوں سے جیتا تھا۔ ایک اور انگلش امپائر رچرڈ کیٹلبورو بھی مسلسل دوسرے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں امپائرنگ کریں گے، جنہیں ایک بار پھر ٹی وی امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے کمار دھرما سینا فورتھ امپائر ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ بھارت اور آسٹریلیا 7 سے 11 جون کے درمیان خطابی مقابلے میں ٹکرائیں گے۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے 12 جون کو 'ریزرو ڈے' کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت پہلا ڈبلیو ٹی سی فائنل بھی کھیلا تھا، جس میں اسے نیوزی لینڈ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ جبکہ آسٹریلیا پہلی بار ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلے گا۔ دونوں ٹیمیں اس شاندار میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Josh Hazelwood ہیزل ووڈ ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لئے آسٹریلیائی اسکواڈ میں شامل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.