ETV Bharat / sports

Srilanka VS Australia سری لنکا 209 رنوں پر ڈھیر،آسٹریلیا کی شاندار گیندبازی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 2:28 PM IST

Updated : Oct 16, 2023, 6:22 PM IST

لکھنو کے ایکنا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 14 میچ میں آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا کی 47/4 کی شاندار بالنگ کی بدولت سری لنکا کو 209 رنوں سمٹ دیا۔ سری لنکا کے دونوں سلامی بلے باز نصف سنچری بنا کر آوٹ ہوئے ۔ ICC World Cup 2023

سری لنکا کا آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

لکھنو: ریاست اترپردیش کے لکھنو میں واقع بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی ایکنا اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 178 رن بنا لئے ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے

پاتھم نشانکا اور کوشال پریرا نے اننگ کی شروعات کرتے ہوئے سری لنکا کی جانب سے پہلے وکٹ کے لئے 125 رنوں کی شراکت کی۔ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن آسٹریلیائی گیندبازوں نے میچ میں شاندار واپسی کی۔پیٹ کمنز نے پاتھم شنا ئیکا کو 61 رنوں کے انفرادی اسکور پر آوٹ کرکے سری لنکا کو پہلا جھٹکا دیا۔

اس کے بعد ایڈم زمپا نے کپتان کوشال مینڈس (9رن) اور سیدرا سمیرویرا (8رن) کو آوٹ کرکے آسٹریلیا کو لگاتار دو کامیابی دلائی۔پیٹ کمنز نے کوشال پریرا کو 78 رنوں کے انفرادی اسکور پر کلین بولڈ کرکے پویلین کی راہ دیکھائی ۔آخری اطلاع موصول ہونے تک بارش کے سبب کھیل روکے جانے تک سری لنکا نے 32 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 178 رن بنا لئے ہیں۔

چرایتھ اسالنکا نے آخر میں چیرایت اسالنکا نے 25 رنوں کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی مگر وہ میکس ویل کی گیند پر آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 ورلڈ کپ میں پہلا بڑا الٹ پھیر، دفاعی چمپیئن انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں شکست

اس کے بعد سری لنکا کے پانچ بلے باز خاطر خواہ اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 209 رن بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔آسڑیلیا کی جانب سے ایڈم زمپا آٹھ اوورز میں 47 رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس کے علاوہ میشل اسٹار،پیٹ اسٹارک کو دودو جبکہ گلین میکس ویل کو ایک وکٹ ملا۔

Last Updated : Oct 16, 2023, 6:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.