ETV Bharat / sports

World Cup SA vs BAN جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بنگلادیش کو بڑی شکست

جنوبی افریقہ کے 383 رنز ہمالیائی ہدف کے جواب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 47 ویں اوورز میں 233 رنز پر ہی آل آوٹ ہوگئی۔ جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کو 149 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے صرف محمداللہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

ICC World Cup 2023 SA vs BAN
جنوبی افریقہ کی شاندار بلے بازی کے بعد خطرناک گیندبازی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 3:05 PM IST

Updated : Oct 24, 2023, 10:26 PM IST

ممبئی: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 23ویں میچ میں وانکھڑے اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئنٹن ڈی کاک کی 174 رنز اور ہینرک کلاسن کے 90 رنوں کی طوفانی اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف 382 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ 383 رنز کے ہمالیائی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم 47 ویں اوورز میں 233 رنز پر ہی آل آوٹ ہوگئی۔ جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کو 149 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے صرف محمداللہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 111 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

جنوبی افریقہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچی

وہیں جنوبی افریقہ کی گیندبازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہر ایک گیندباز کو وکٹ بھی ملا۔ کوئنٹن ڈی کاک کو شاندار 174 رنز کی اننگز کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کے آٹھ پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ پوئنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے کیونکہ اس کا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے سلامی بلے بازوں نے ٹیم کو سست آغاز دیا۔ جنوبی افریقہ کو پہلا جھٹکا ساتویں اوور میں ریزا ہینڈرکس 12 رنز کی صورت میں لگا۔ ہینڈرکس کو شرف الاسلام نے بولڈ آؤٹ کیا۔ دونوں اوپنرز کے درمیان پہلے وکٹ کے لیے 33 رنز کی شراکت ہوئی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے راسی وان ڈار ڈوسن ایک رن کو معراج نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ جنوبی افریقہ نے آٹھویں اوور میں 36 کے اسکور پر دو وکٹیں گنوا دی تھیں۔

ایسے میں بلے بازی کے لیے آنے والے کپتان ایڈن مارکرم نے تیسرے وکٹ کے لیے ڈی کاک کے ساتھ 131 رنز کی شراکت بنا کر جنوبی افریقہ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ مارکرم نے 69 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ تیسرے وکٹ کے طور پر شکیب نے انہیں 31 ویں اوور میں لٹن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ایک وقت جنوبی افریقہ 167 رنز پر تین وکٹیں گنوا چکا تھا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے ہینرک کلاسن نے بھی طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے میدان کے چاروں طرف شاٹس لگائے۔

کلاسن نے 34 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ڈی کاک ایک اینڈ تھامے ہوئے طوفانی بیٹنگ کرتے رہے۔ انہوں نے 101 گیندوں میں سنچری بنائی۔ یہ اس ورلڈ کپ میں ان کی تیسری اور ون ڈے کرکٹ میں اب تک کی 20ویں سنچری تھی۔ جنوبی افریقہ کو چوتھا جھٹکا 46ویں اوور میں کوئنٹن ڈی کاک 174 رنزکی صورت میں لگا۔ حسن محمود نے انہیں نسیم کے ہاتھوں کیچ کروا کر پویلین بھیج دیا۔

ڈی کاک نے 140 گیندوں پر 15 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 174 رنز کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے کلاسن کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 142 رنز کی شراکت داری کی۔ جنوبی افریقہ کا پانچواں وکٹ ہینرک کلاسن 49 گیندوں پر 90 رنز کے طور پر گرا۔ انہیں محمود نے محمود اللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ ملر 34 اور مارکو جانسن ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 382 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جب کہ شکیب الحسن، شرف الاسلام اور مہدی حسن میراز نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

آج کے میچ میں دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں توحید کی جگہ کپتان شکیب الحسن کھیل رہے ہیں جب کہ افریقی ٹیم میں لنگی نگیڈی کی جگہ لیزرڈ ولیمز کھیل رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کو بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کارکردگی جاری رکھنے کا چیلنج ہو گا۔ دونوں ٹیمیں ون ڈے میں مجموعی طور پر 24 مرتبہ مدمقابل رہی ہیں، جس میں افریقہ نے 18 میچ جیتے ہیں اور بنگلہ دیش نے صرف 6 مرتبہ جیت درج کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کے چار میچوں میں بنگلہ دیش نے 2007 اور 2019 میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ جنوبی افریقہ کو اسپن بولنگ آل راؤنڈر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن اور مہدی حسن معراج سے محتاط رہنا ہوگا۔

جنوبی افریقہ پلیئنگ الیون: کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ)، ریزا ہینڈرکس، رسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، لیزرڈ ولیمز

بنگلہ دیش پلیئنگ الیون: تنجید حسن، لٹن داس، نظم الحسین شانتو، شکیب الحسن (کپتان)، مہدی حسن معراج، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، محمود اللہ، نسیم احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام، حسن محمود۔

Last Updated : Oct 24, 2023, 10:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.