ETV Bharat / sports

Pakistan Vs Newzealand پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے گیند بازی کا فیصلہ

بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفا ئی کرنے کی امید کو برقرار رکھنے کے لئے آج کے میچ کسی بھی قیمت پر جیت درج کرنی ہوگی۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے گیندبازی کا فیصلہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 10:31 AM IST

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آئی سی سی منز ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں تین تبدیلیاں ہوئیں ہیں۔ شاداب خان، اسامہ میر اور محمد نواز کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ حسن علی کی فرسٹ الیون واپسی ہوئی ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ پچ اچھی ہے۔ صبح کے وقت گیند بازوں کو پچ سے مدد مل سکتی ہے۔ گیند بازوں کو لائن لینتھ پر گیند بازی کی کوشش کرنی ہوگی۔ حریف ٹیم کو بڑا اسکور کھڑا کرنے سے روکنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 افغانستان نے نیدرلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کی امیدیں زندہ رکھیں

دوسری طرف نیوزی لینڈ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ کین ولیمسن کی کیوی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ چوٹ کی وجہ سے آخری میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ جہاں تک پوائنٹ ٹیبل کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ سات میچوں میں آٹھ پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان سات میچوں کے بعد چھ پوائنٹ کی بدولت چھٹی پوزیشن پر ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفا ئی کرنے کی امید کو برقرار رکھنے کے لئے آج کے میچ کسی بھی قیمت پر جیت درج کرنی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.