ETV Bharat / sports

Rizwan wishes Kohli میری خواہش ہے کوہلی ورلڈ کپ میں اپنی پچاسویں سنچری مکمل کریں: محمد رضوان - یراٹ کوہلی کو پیشگی سالگرہ کی مبارکباد

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ویراٹ کوہلی کو پیشگی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرے دل میں ان کے لیے بہت پیار ہے اور دعا ہے کہ وہ اس ورلڈ کپ میں اپنی 49ویں اور 50ویں ون ڈے سنچری اسکور کریں۔ 5 نومبر کو کوہلی اپنی 35 ویں سالگرہ منائیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 4:07 PM IST

نئی دہلی: بھارتی ٹیم ورلڈ کپ 2023 میں اپنا آٹھواں میچ ویراٹ کوہلی کی سالگرہ پر کھیلے گی۔ یہ میچ 5 نومبر کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جائے گا۔ اس دن ویراٹ کوہلی کی 35ویں سالگرہ ہوگی۔ اس موقع کو خاص بنانے کے لیے بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی خصوصی اہتمام کیے جانے کا منصوبہ ہے۔ اس میچ کے دوران ایسوسی ایشن ویراٹ کوہلی کے 70 ہزار ماسک اور پٹاخے فراہم کرے گی اور ایک بڑا کیک بھی کاٹا جائے گا۔

ان کی آنے والی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ جب محمد رضوان سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ ویراٹ کوہلی اپنی سالگرہ پر ایڈن گارڈنز میں میچ کھیلیں گے، کیا آپ ان کے لیے کوئی پیغام دینا چاہتے ہیں؟ تو رضوان نے جواب دیا کہ میرے دل میں ان کے لیے بہت پیار ہے اور میری دعا ہے کہ وہ اس ورلڈ کپ میں اپنی 49ویں اور 50ویں ون ڈے سنچری اسکور کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ ویراٹ کوہلی کے نام ون ڈے میں 48 سنچریاں ہیں اور ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کے نام 49 سنچریاں ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان اس ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکا ہے۔بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان 6 میں سے صرف 2 میچ جیت سکا ہے اور لگاتار 4 میچ ہار چکے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان ورلڈ کپ میں لگاتار چار میچ ہارا ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.