ETV Bharat / sports

ICC world cup 2023 ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کے لیے ہر میچ میں ایک نیا ستارہ چمکتا ہے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 8:42 PM IST

نیوزی لینڈ ورلڈ کپ 2023 میں ابھی تک اپنے تمام میچز جیت کر ناقابل شکست رہی ہے۔ اس ورلڈ کپ میں جب بھی نیوزی لینڈ کو کوئی مشکل پیش آتی ہے تو کوئی نہ کوئی کھلاڑی اپنی ٹیم کو سنبھال لیتا ہے۔ نیوزی لینڈ کے چاروں میچوں میں مختلف کھلاڑی پلیئر آف دی میچ بنے ہیں۔

ICC cricket world cup 2023
ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کے لیے ہر میچ میں ایک نیا ستارہ چمکتا ہے

حیدرآباد: ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اب تک چار میچ جیت کر ناقابل شکست ہے۔ اپنی عمدہ کارکردگی کے باعث نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے تمام کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہر میچ میں کوئی نہ کوئی کھلاڑی چمک رہا ہے اسی وجہ سے چار میچوں میں چار مختلف کھلاڑیوں کو پلیئر آف دی میچ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے اپنا پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس کو جیت کر نیوزی لینڈ نے ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا۔ پہلے ہی میچ میں راچن رویندرا نے 131 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ جس کی وجہ سے انہیں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈ کے خلاف دوسری کامیابی حاصل کی جس میں مچل سینٹنر کو بہترین کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سینٹنر نے 10 اوورز میں 59 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے بنگلہ دیش کے خلاف 39 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور نیوزی لینڈ نے 43 گیندیں باقی رہ کر 8 وکٹوں سے یہ میچ جیت لیا۔ جس میں لوکی فرگوسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں گلین فلپس نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو مشکل گھڑی سے نکال کر جیت کی طرف لے گئے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کے لیے ہر میچ میں کوئی نہ کوئی مختلف کھلاڑی سامنے آیا اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوزی لینڈ اپنا پانچواں میچ 22 اکتوبر کو بھارت کے ساتھ کھیلے گا۔ بھارت ورلڈ کپ میں اب تک نیوزی لینڈ کے خلاف ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے۔ اس ورلڈ کپ میں بھارت نیوزی لینڈ کے اس ناقابل شکست سلسلے کو توڑنے کی کوشش کرے گا۔ بھارت اور نیوزی لینڈ اس ورلڈ کپ میں دو ایسی ٹیمیں ہیں جنہوں نے اب تک ایک بھی میچ نہیں ہارا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.